چین کے جنوب مغربی صوبے یون نان کے شہر گونگ شان کی ڈرونگ-نو خودمختار کاؤنٹی کی دولونگ جیانگ ٹاؤن شپ کے گاؤں ڈی ژینگ ڈانگ میں لی وین شی(درمیان میں) موبائل فون پر انٹرنیٹ سرفنگ سیکھتے ہوئے-(شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)چین میں جون 2025 تک انٹرنیٹ صارفین کی تعداد 1.12 ارب سے تجاوز کرگئی ہے۔
چائنہ انٹرنیٹ نیٹ ورک انفارمیشن سنٹر(سی این این آئی سی) کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق جون 2025 تک چین میں انٹرنیٹ کا پھیلاؤ 79.7 فیصد تک پہنچ گیا ہے، جو دسمبر 2024 کے مقابلے میں 1.1 فیصد پوائنٹس کا اضافہ ہے۔
رپورٹ کے مطابق چین نے 14 ویں پانچ سالہ منصوبے (2021-2025) کے دوران انٹرنیٹ کی ترقی میں نمایاں پیش رفت کی ہے۔ خاص طور پر انٹرنیٹ کو زیادہ جامع بنانے کی کوششوں کے باعث اہم طبقات، جیسے کہ بزرگ افراد اور دیہی علاقوں کے رہائشی بھی اس ترقی کے ثمرات میں شریک ہو سکے ہیں۔
جون 2025 تک چین میں 60 سال اور اس سے زائد عمر کے انٹرنیٹ صارفین کی تعداد16 کروڑ 10 لاکھ تھی جبکہ دیہی علاقوں میں انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں کی تعداد32 کروڑ 20 لاکھ تک پہنچ گئی۔ ان گروپوں میں انٹرنیٹ تک رسائی کی شرح بالترتیب 52 فیصد اور 69.2 فیصد رہی۔
رپورٹ کے مطابق چین میں انٹرنیٹ کی مسلسل ترقی نے ملک کے اندر اور عالمی سطح پر چینی ثقافت کو فروغ دینے میں بھی اہم کردار ادا کیا ہے۔ اس کی مثال چینی آن لائن ادب اور ویڈیو گیمز کی برآمدات میں اضافے، مشہور ویب سیریز اور متعلقہ سیاحتی مقامات کے درمیان بڑھتے ہوئے تعلق سے دی گئی ہے۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link