برن: قازقستان کے نامور ٹینس سٹار اور ایونٹ کے سیکنڈ سیڈڈ الیگزینڈر ببلک نے اے ٹی پی سوئس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔ اس فتح کے ساتھ ہی قازقستان کے 28 سالہ ٹینس سٹار الیگزینڈر ببلک نے پہلا اے ٹی پی کلے کورٹ ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔
الیگزینڈر ببلک نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں 23سالہ ارجنٹائن کے حریف کھلاڑی جوآن مینوئل سیرنڈولو کو6-4 ،6-4اور 6-3 سے شکست دی۔ یہ الیگزینڈر ببلک کا رواں سیزن کا دوسرا اور کیریئر کا مجموعی طور پر چھٹا ٹائٹل ہے۔
