ہفتہ, جولائی 26, 2025
تازہ ترینورلڈ چیمپئنز لیگ میں پاک بھارت میچ منسوخ کرنے پر انتظامیہ کی...

ورلڈ چیمپئنز لیگ میں پاک بھارت میچ منسوخ کرنے پر انتظامیہ کی معذرت

ورلڈ چیمپنز لیگ میں پاک بھارت میچ منسوخ کرنے پر ٹورنامنٹ انتظامیہ نے پاکستانی ٹیم اور مداحوں سے معافی مانگ لی۔

ورلڈ چیمپئنز لیگ میں بھارتی کھلاڑیوں کی جانب سے پاکستان کے ساتھ کھیلنے سے انکار کے بعد اتوار کو ہونیوالا میچ منسوخ کردیا گیا تھا۔

ورلڈ چیمپئنز لیگ انتظامیہ نے پاک بھارت میچ کینسل کرنے پر معذرت کرتے ہوئے پاکستان چیمپئنز ٹیم اور مداحوں سے معافی مانگ لی۔

ڈبلیو سی ایل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ میچ منسوخی سے پاکستانی فینز اور پاکستان چیمپئنز کے جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے، مداحوں کی جانب سے ہم سپورٹ کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔

انتظامیہ ورلڈ چیمپئنز لیگ نے مزید کہا کہ ہم تمام کرکٹ فینز کیلئے کامیاب ٹورنامنٹ کیلئے پُرعزم ہیں۔

واضح رہے کہ ڈبلیو سی ایل نے اتوار کو پاک بھارت میچ منسوخ ہونے پر کرکٹ لورز کو میچ کی فیس واپس کرنے کا اعلان کیا تھا۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!