ہفتہ, جولائی 26, 2025
پاکستانفیض آباد احتجاج کیس، فیصل جاوید کی درخواست بریت خارج، سماعت 31...

فیض آباد احتجاج کیس، فیصل جاوید کی درخواست بریت خارج، سماعت 31 جولائی تک ملتوی

اسلام آباد: عدالت نے فیض آباد احتجاج کیس میں فیصل جاوید کی درخواست بریت خارج کردی۔ پیر کو اے ٹی سی اسلام آباد میں جج طاہر عباس سپرا نے پی ٹی آئی رہنمائوں کیخلاف عمران خان کی نا اہلی کے بعد فیض آباد میں احتجاج بارے دائر درخواست پر سماعت کی۔

عامر محمود کیانی، راشد حفیظ، جمشید مغل اور دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے جبکہ فیصل جاوید ، حیدر بن مسعود اور راجہ ماجد کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں جمع کرائی گئیں۔

ملزمان کی جانب سے الیاس صدیقی، سردار مصروف خان ایڈووکیٹ، زاہد بشیر ڈار اور دیگر وکلا عدالت کے روبرو حاضر ہوئے۔ استغاثہ کی جانب سے دو گواہان عدالت میں پیش کئے گئے جن کے بیانات ریکارڈ کر لئے گئے، عدالت نے ہدایت کی کہ اگر دفاع چاہئے تو اگلی پیشی پر گواہان پر جرح کی جا سکتی ہے۔ دوران سماعت عدالت نے فیصل جاوید کی درخواست بریت خارج کردی جبکہ وزیراعلی علی امین کی عدم پیشی پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ گزشتہ آرڈر ہی دوبارہ جاری کر دیتے ہیں۔

دوران سماعت عدالت نے عامر محمود کیانی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کیانی صاحب آپ عدالت سے چلے جائیں، آپ اشتہاری ہیں اگر پولیس نے سن لیا تو گرفتار کرلے گی جس پر عامر کیانی نے کہا کہ سر میری غلطی ہے، عدالت پیش نہ ہو سکا، تسلیم کرتا ہوں، عدالت نے ہدایت کی درخواست لے کر آئیں پھر غور کریں گے۔بعدازاں عدالت نے کیس کی سماعت 31جولائی تک ملتوی کر دی۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!