ہفتہ, جولائی 26, 2025
انٹرنیشنلیوکرین کے ساتھ بات چیت کے لئے تیار مگر اپنے مقاصد حاصل...

یوکرین کے ساتھ بات چیت کے لئے تیار مگر اپنے مقاصد حاصل کریں گے، روس

روس کے دارالحکومت ماسکو میں کریملن کا بیرونی منظر-(شِنہوا)

ماسکو(شِنہوا)کریملن کے ترجمان دیمتری پیسکوف نے کہا ہے کہ روس یوکرین کے معاملے پر جلد از جلد کسی تصفیے کی طرف بڑھنے کے لئے تیار ہے لیکن اس کا بنیادی مقصد اپنے اہداف کو حاصل کرنا ہے۔

دیمتری پیسکوف نے سرکاری ٹیلی ویژن کو ایک انٹرویو میں بتایا کہ صدر ولادیمیر پوتن نے بارہا اس خواہش کا اظہار کیا ہے کہ وہ یوکرینی تنازع کو جلد از جلد پرامن طریقے سے حل کرنا چاہتے ہیں۔ لیکن یہ ایک طویل عمل ہے، اس میں محنت درکار ہے اور یہ آسان نہیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ ہمارے اہداف واضح ہیں، وہ سب کے سامنے ہیں اور ان میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔

روسی حکام بارہا یہ کہہ چکے ہیں کہ کسی بھی امن معاہدے کے لئے ضروری ہے کہ یوکرین 4 علاقوں سے اپنی افواج واپس بلائے، نیٹو میں شمولیت کی کوشش ترک کرے اور نیٹو افواج کی تعیناتی کو روکے۔

یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی نے کہا کہ ان کے حکام نے اس ہفتے ماسکو کے ساتھ امن مذاکرات کے ایک نئے دور کی تجویز دی ہے۔ انہوں نے اپنی شام کی قومی تقریر میں کہا کہ جنگ بندی کے حصول کے لئے ہر ممکن کوشش کی جانی چاہیے۔

14جولائی کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں نیٹو کے سیکرٹری جنرل مارک روٹے سے ملاقات کے دوران کہا کہ امریکہ نیٹو کے ذریعے یوکرین کو ہتھیار فراہم کرے گا اور اگر 50 دن کے اندر جنگ بندی کا معاہدہ نہ ہوا تو روس پر "سخت محصولات” عائد کرے گا۔

روس نے ٹرمپ کی 50 دن کی ڈیڈلائن کو مسترد کرتے ہوئے اس دھمکی کو ناقابل قبول قرار دیا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!