منگل, اگست 19, 2025
انٹرنیشنلمختلف ذات کی شادی پر گاؤں والوں کا انوکھا احتجاج، 40 خاندانوں...

مختلف ذات کی شادی پر گاؤں والوں کا انوکھا احتجاج، 40 خاندانوں نے سر منڈوا لیئے

بھارتی ریاست اڈیشہ کے ضلع رائے گڑھ کے ایک گاؤں میں قبائلی کمیونٹی (شیڈولڈ ٹرائب) سے تعلق رکھنے والی لڑکی کی دوسری ذات کے لڑکے سے شادی پر 40 خاندانوں کے سر منڈوانے کی خبر نے سب کو حیران کر دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لڑکی نے اہل خانہ کی مخالفت کے باوجود دوسری ذات کے لڑکے سے شادی کی جس پر گاؤں والے، اہل خانہ اور رشتے دار شدید نالاں تھے۔

برادری سے جڑے رہنے کے لیے انہوں نے ’شدھی کرن‘ نامی مذہبی رسم ادا کی جس میں سر منڈوانا شامل ہے اور یہ رسم عام طور پر کسی عزیز کی وفات پر کی جاتی ہے۔

گاؤں والوں کا کہنا ہے کہ لڑکی کے اہل خانہ، رشتے داروں اور پڑوسیوں نے برادری کے اصولوں کی پاسداری کے لیے سر منڈوائے اور بکرے و مرغی کی قربانی سمیت دیگر رسومات ادا کیں۔

تمام اخراجات لڑکی کے گھر والوں نے برداشت کیے۔

دوسری جانب پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور گاؤں والوں نے پولیس کو بتایا کہ وہ لڑکی کے اس فیصلے سے ناخوش تھے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!