اتوار, جولائی 27, 2025
بیلٹ اینڈ روڈ+سی پیکچین-وسطی ایشیا جذبہ علاقائی ترقی کے لئے مضبوط محرک ہے،سابق کرغز وزیر...

چین-وسطی ایشیا جذبہ علاقائی ترقی کے لئے مضبوط محرک ہے،سابق کرغز وزیر خارجہ

سابق کرغز وزیر خارجہ الیکبیک ژیک شینکولوف نے کہا ہے کہ چین-وسطی ایشیا جذبے کا تصور چین اور وسطی ایشیائی ممالک کے درمیان دیرینہ دوستی اور ہمہ جہت تعاون کی اصل روح کو اجاگر کرتا ہے-(شِنہوا)

بشکیک(شِنہوا)سابق کرغز وزیر خارجہ الیکبیک ژیک شینکولوف نے کہا ہے کہ چینی صدر شی جن پھنگ کی جانب سے دوسرے چین-وسطی ایشیا سربراہ اجلاس کے دوران تجویز کیا گیا چین-وسطی ایشیا جذبے کا تصور چین اور وسطی ایشیائی ممالک کے درمیان دیرینہ دوستی اور ہمہ جہت تعاون کی اصل روح کو اجاگر کرتا ہے۔

شِنہوا کو دئیے گئے حالیہ انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ باہمی احترام اور اعتماد پر مبنی چین-وسطی ایشیا جذبہ باہمی فائدے، معاونت، خطے کی اعلیٰ معیار کی ترقی اور جدیدیت کے فروغ پر مرکوز ہے۔

ژیک شینکولوف نے کہا کہ باہمی احترام اور اعتماد کا مطلب ہے کہ ہر ملک کی مساوی خودمختاری اور اس کے ترقیاتی راستے کے آزادانہ انتخاب کو تسلیم کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ باہمی فائدہ اور مدد اتحاد اور تعاون کے جذبے کو ظاہر کرتی ہے جبکہ مشترکہ طور پر جدیدیت کی جستجو باہمی خوشحالی کے خواب کی عکاسی کرتی ہے جو سب مل کر بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو جیسے اقدامات کے ذریعے علاقائی ترقی میں معاون ہیں۔

ژیک شینکولوف نے سربراہ اجلاس کے دوران چین اور وسطی ایشیائی ممالک کے درمیان ہونے والے ہمیشہ کی ہمسائیگی، دوستی اور تعاون کے حوالے سے طے پانے والے معاہدے پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ معاہدہ تزویراتی اعتماد کو مضبوط کرتا ہے، ہم آہنگ ترقی کو فروغ دیتا ہے اور پڑوسی ممالک کے درمیان سفارت کاری کا نیا ماڈل تخلیق کرتے ہوئے بین الاقوامی تعلقات کے لئے مثالی نمونہ پیش کرتا ہے۔

سابق کرغز وزیر خارجہ نے کہا کہ عالمی ترقیاتی اقدام، عالمی سلامتی اقدام اور عالمی تہذیبی اقدام کے کے ساتھ ساتھ انسانیت کے مشترکہ مستقبل کے حامل معاشرے کے تصور نے امن اور ترقی کے حوالے سے چین کے عزم کو ظاہر کیا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!