اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین کے شمال مغرب میں پانی کا منصوبہ ماحول کی بحالی میں...

چین کے شمال مغرب میں پانی کا منصوبہ ماحول کی بحالی میں مددگار

"چین کے شمال مغربی صوبے گانسو میں صحرائی علاقے سے گزرنے والا آبی منصوبہ گزشتہ دو ماہ سے کامیابی سے جاری ہے۔ یہ منصوبہ نہ صرف مقامی آبادی کو درکار پانی فراہم کر رہا ہے بلکہ ماحولیاتی تحفظ کے نظام کو بھی مؤثر انداز میں تقویت دے رہا ہے۔منصوبے کے تحت چین کے دوسرے بڑے دریا” دریائے زرد“سے پانی کو ضلع گولانگ کی طرف منتقل کیا جا رہا ہے، جو ایک عرصے سے شدید خشک سالی اور پانی کی شدید قلت کا شکار ہے۔”

منصوبے کی تعمیر مئی 2024 میں شروع ہوئی اور رواں سال اپریل میں اس  پروجیکٹ  کو باقاعدہ طور پر فعال کر دیا گیا ہے۔
یہ پروگرام متعدد آبی ذخائر پر مشتمل ہے جو بابوشا فاریسٹ فارم کی جنگلاتی زمین کے لیے پائیدار آبی وسائل فراہم کرتا ہے۔
بابوشا فاریسٹ فارم اب تک 3 لاکھ 20 ہزار مُو (تقریباً 21,333 ہیکٹر) رقبے پہ ریت پر قابو پا کر شجرکاری مکمل کی گئی ہے۔
1970 کی دہائی سے اب تک نخلستان اور صحرائی علاقے کے درمیان عبوری زون میں مجموعی طور پر 30 کلومیٹر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ساؤنڈ بائٹ (چینی): گوو وانگ آنگ، ڈائریکٹر، بابوشا فاریسٹ فارم

"یہ ذخیرہ ہر بار بھرنے پر پانچ لاکھ مکعب میٹر پانی محفوظ کرتا ہے۔ اگر اسے دو بار بھرا جائے تو یہ دس لاکھ مکعب میٹر پانی بن جاتا ہےجو بابوشا فاریسٹ فارم کے 33,000 مو (تقریباً 2,200 ہیکٹر) رقبے کی ماحولیاتی ضروریات پوری کرنے کے لیے کافی ہے۔
یہ لمحہ ہمارے لیے باعثِ فخر اور جذباتی طور پر بہت معنی خیز ہے۔ ہم نے کبھی سوچا نہیں تھا کہ زرد دریا  کا پانی ہماری خشک سالی زدہ بابوشا سرزمین تک پہنچ سکے گا لیکن اب یہ خواب حقیقت میں تبدیل ہو گیا ہے۔
بابوشا کے درختوں نے اس بنجر سرزمین کو ایک سرسبز نخلستان میں بدل دیا ہے، اس کامیابی پر ہم بے حد خوش اور مطمئن ہیں۔”

لان ژو، چین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ۔

آن سکرین ٹیکسٹ:

چین کے شمال مغربی صحرا میں آبی منصوبہ کامیابی سے جاری، مقامی آبادی کو پانی کی فراہمی یقینی۔

زرد دریا کا پانی ضلع گولانگ منتقل، شدید خشک سالی کا شکار علاقہ سرسبز ہونے لگا۔

منصوبہ  کی  تعمیر کا آغاز مئی 2024  میں ہوا جب کہ   رواں سال اپریل میں  فعال ہوا ۔

بابوشا فاریسٹ فارم میں 21 ہزار ہیکٹر رقبے پر شجرکاری مکمل، ریت پر قابو پا لیا گیا

1970 کی دہائی سے اب تک نخلستان میں 30 کلومیٹر کا اضافہ ریکارڈ، صحرائی زون پیچھے ہٹ گیا

پانی ذخیرہ ہر بار بھرنے پر 5 لاکھ مکعب میٹر پانی محفوظ کرتا ہے

33 ہزار مو رقبے کی ماحولیاتی ضروریات پوری، آبی ذخیرہ دو بار بھرنے پر 10 لاکھ مکعب میٹر پانی دستیاب

بابوشا کے درختوں نے بنجر زمین کو نخلستان میں بدل دیا

ماحولیاتی تحفظ میں تاریخی کامیابی، گانسو ماڈل دوسرے علاقوں کیلئے رول ماڈل بن رہا ہے

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!