روس کے شہر سینٹ پیٹرز برگ میں چینی نائب وزیراعظم ڈنگ شوئے شیانگ روس کے اول نائب وزیراعظم ڈینس مینتوروف سے ملاقات کررہے ہیں-(شِنہوا)
سینٹ پیٹرز برگ(شِنہوا)چین کے نائب وزیراعظم ڈنگ شوئے شیانگ نے کہا ہے کہ چین، روس کے ساتھ مل کر سرمایہ کاری تعاون میں معیار اور کارکردگی کو مسلسل بہتر بنانے کے لئے کام کرنے کو تیار ہے جس سے دونوں ممالک کی ترقی اور احیا کو مزید رفتار ملے گی۔
چینی نائب وزیراعظم اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی دفتر کی قائمہ کمیٹی کے رکن ڈنگ شوئے شیانگ نے 28ویں سینٹ پیٹرز برگ انٹرنیشنل اکنامک فورم کے موقع پر روسی اول نائب وزیراعظم ڈینس مینتوروف سے ملاقات کی۔ انہوں نے کہا کہ چینی صدر شی جن پھنگ اور روسی صدر ولادیمیر پوتن کی تزویراتی رہنمائی کے تحت چین-روس سرمایہ کاری تعاون مزید گہرا اور مضبوط ہوتا جا رہا ہے۔ اس سے کئی نئے نتائج حاصل ہوئے ہیں اور دونوں ممالک اور عوام کو ٹھوس فوائد پہنچے ہیں۔
ڈنگ نے کہا کہ چین اور روس سرمایہ کاری پر مبنی تعاون کی بڑی گنجائش اور وسیع امکانات کے ساتھ صنعتی ترقی میں اپنی اپنی خصوصیات رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چین ایک زیادہ مستحکم، منصفانہ اور شفاف کاروباری ماحول کو فروغ دینے، کاروباری اداروں کے درمیان سرمایہ کاری تعاون کی مزید حوصلہ افزائی کرنے اور مقامی سرمایہ کاری کے اشتراک کی صلاحیت کو اجاگر کرنے کے لئے روس کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہے۔
روسی اول نائب وزیر اعظم مینتو روف نے اپنی گفتگو میں کہا کہ روس، چین کے ساتھ مل کر روس-چین سرمایہ کاری تعاون کمیٹی کو بھرپور انداز میں بروئے کار لانے کی مشترکہ کوششیں کرے گا،عملی تعاون کو فروغ دے گا اور باہمی مفادات کا تحفظ کرے گا۔
