اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلچینی مندوب کا اسرائیل-ایران کشیدگی کم کرنے کے لئے بین الاقوامی کوششوں...

چینی مندوب کا اسرائیل-ایران کشیدگی کم کرنے کے لئے بین الاقوامی کوششوں پر زور

اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب فو کانگ(سامنے سے درمیان میں) اقوام متحدہ ہیڈکوارٹرز میں بین الاقوامی امن و سلامتی کو درپیش خطرات کے حوالے سے سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں گفتگو کر رہے ہیں-(شِنہوا)

اقوام متحدہ(شِنہوا)چین نے اسرائیل-ایران کشیدگی میں کمی کے لئے مذاکرات کو فروغ دینے کی بین الاقوامی کوششوں پر زور دیا ہے۔

اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب فو جھونگ نے کہا کہ جیسا کہ اسرائیل-ایران فوجی تنازع 8 ویں روز میں داخل ہو رہا ہے، یہ دیکھنا تکلیف دہ ہے کہ یہ تنازع دونوں جانب بڑی تعداد میں عام شہریوں کی ہلاکتوں اور تنصیبات کو نقصان پہنچنے کا باعث بنا ہے۔

فو نے خبردار کیا کہ اگر تنازع مزید بڑھا تو نہ صرف فریقین کو شدید نقصان پہنچے گا بلکہ خطے کے دیگر ممالک بھی بری طرح متاثر ہوں گے۔

فو نے سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں کہا کہ اسرائیل کی کارروائیاں بین الاقوامی قوانین اور بین الاقوامی تعلقات کے اصولوں کی خلاف ورزی ہیں۔ یہ کارروائیاں ایران کی خودمختاری اور سلامتی کے لئے خطرہ ہیں اور علاقائی امن و استحکام کو نقصان پہنچانے کا باعث ہیں۔ چین ان اقدامات کی واضح مذمت کرتا ہے۔

چینی مندوب نے زور دیا کہ اس نازک موقع پر عالمی برادری کو مزید اتفاق رائے پیدا کرنا چاہیے اور کشیدگی میں کمی کے لئے مذاکرات کو فروغ دینے کی بھرپور کوششیں کرنی چاہئیں۔

فو نے کہا کہ فوری طور پر جنگ بندی اور لڑائی کا خاتمہ ناگزیر ہے۔

چینی مندوب نے کہا کہ چین تمام متعلقہ فریقوں کے ساتھ رابطے اور ہم آہنگی کو مزید مضبوط بنانے، انصاف کا دفاع کرنے اور مشرق وسطیٰ میں امن کی بحالی کے لئے تعمیری کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!