کمبوڈیا کے صوبہ کمپونگ سپیو میں سیمنٹ کے ایک کارخانہ کا فضائی منظر-(شِنہوا)
کمپونگ سپیو(شِنہوا)مغربی کمبوڈیا میں چین اور کمبوڈیا کے سرمایہ کاروں کی مشترکہ سرمایہ کاری سے 25 کروڑ ڈالر مالیت کے سیمنٹ کے پیداواری پلانٹ نے کام شروع کردیا۔
افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمبوڈیا کے وزیراعظم ہن مانیت نے کہا کہ ضلع اورال میں 407 ہیکٹر پر مشتمل یہ پلانٹ سالانہ 22لاکھ ٹن سیمنٹ پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کمبوڈیا میں سیمنٹ کا یہ چھٹا کارخانہ ہے، جس سے ملک میں سیمنٹ کی مجموعی پیداواری صلاحیت تقریباً ایک کروڑ 10لاکھ ٹن سالانہ ہوگئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سیمنٹ کے ان کارخانوں نے کمبوڈیا کو ایک ایسے ملک میں تبدیل کر دیا ہے جو پہلے 100 فیصد سیمنٹ بیرون ملک سے درآمد کرتا تھا اور اب وہ اپنی ملکی ضروریات مکمل طور پر خود پورا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
