اتوار, اکتوبر 5, 2025
تازہ ترینچین کے کوریئر شعبے میں اپریل کے دوران کاروباری حجم اور آمدنی...

چین کے کوریئر شعبے میں اپریل کے دوران کاروباری حجم اور آمدنی میں مضبوط اضافہ

چین کے مشرقی صوبے ژے جیانگ کے شہر ہوژو کی کاؤنٹی چھانگ شینگ میں واقع ایکسپریس ڈیلیوری کمپنی میں خودکار چھانٹی لائن کام کررہی ہے۔ (شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین میں اپریل کے دوران کوریئر شعبے نے 16.32 ارب پارسلز نمٹائے  جو گزشتہ برس کی نسبت 19.1 فیصد اضافہ ہے۔

ریاستی ڈاک بیورو کے مطابق گزشتہ ماہ اس شعبے کی مجموعی آمدنی گزشتہ برس کی نسبت 10.8 فیصد بڑھ کر 121.28 ارب یوآن (تقریباً 16.86 ارب امریکی ڈالر) رہی۔

اپریل میں ڈاک صنعت کا مجموعی ترسیلی حجم گزشتہ برس کی نسبت 16.7 فیصد اضافے سے 17.75 ارب پیکجز تک پہنچ گیا جبکہ آمدنی 9.5 فیصد اضافے سے 144.72 ارب یوآن رہی۔

رواں سال کے ابتدائی 4 ماہ کے دوران چین کے کوریئر شعبے نے 61.45 ارب پارسل نمٹائے جو گزشتہ برس کی نسبت 20.9 فیصد زیادہ ہیں۔

بیورو کے مطابق اس مدت میں اس شعبے کو 466.91 ارب یوآن کی آمدنی ہوئی جو گزشتہ برس کی نسبت 10.9 فیصد اضافہ ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!