اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینشین ژو۔ 20 کا عملہ خلائی سٹیشن سے باہر پہلی سرگرمی کے...

شین ژو۔ 20 کا عملہ خلائی سٹیشن سے باہر پہلی سرگرمی کے لئے تیار

چین کے شین ژو-19 خلائی جہاز کے عملے نے ایک تقریب میں تمام امور شین ژو-20 کے عملے کے سپرد کردیئے۔ (شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) چین کے انسان بردار خلائی ادارے نے بدھ کے روز اعلان کیا ہے کہ شین ژو-20 کے عملہ کے ارکان اس وقت چین کے خلائی سٹیشن پر موجود ہیں اور اگلے چند دنوں میں خلائی سٹیشن کے باہر سرگرمیاں (ای وی اے) انجام دیں گے۔

25 اپریل کو تیان گونگ خلائی سٹیشن میں داخل ہونے کے بعد سے تینوں خلا بازوں نے مدار میں کئی اہم کام مکمل کئے جن میں اپنے پیشرو شین ژو-19 کے عملے کے ساتھ ذمے داریوں کی منتقلی، خلائی سٹیشن کے پلیٹ فارم کی دیکھ بھال اور مرمت، ای وی اے سوٹس کا معائنہ اور آزمائش اور طبی امدادی مشقیں شامل ہیں۔

ادارے کا کہنا ہے کہ خلائی سائنس کے تمام تجربات منصوبہ بندی کے تحت آگے بڑھ رہے ہیں۔

اس بات کی بھی تصدیق کردی گئی ہے کہ شین ژو ۔ 20 عملے کے تینوں ارکان صحت مند ہیں، خلائی سٹیشن کو ٹھیک طریقے سے چلارہے ہیں اور آمدہ خلائی چہل قدمی کو تیار ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!