اتوار, جولائی 27, 2025
پاکستانائیر چیف مارشل کی مدت ملازمت مکمل ہونے پر انکی خدمات جاری...

ائیر چیف مارشل کی مدت ملازمت مکمل ہونے پر انکی خدمات جاری رکھنے کا فیصلہ

وفاقی کابینہ نے ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی مدت ملازمت مکمل ہونے پر ان کی خدمات جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ یہ فیصلہ آپریشن بنیان مرصوص میں پاک فضائیہ کی شاندار کارکردگی اور دشمن کو شکست دینے میں ان کے کلیدی کردار کے اعتراف میں کیا گیا۔

وفاقی کابینہ نے اپنے اجلاس میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر (نشان امتیاز ملٹری) کو آپریشن بنیان مرصوص کی اعلیٰ حکمت عملی اور دشمن کے خلاف کامیابی پر فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی بھی منظوری دی۔

اعلامیے کے مطابق پاک فضائیہ نے ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی قیادت میں آپریشن بنیان مرصوص میں بھارت کے خلاف شاندار کردار ادا کیا۔

کابینہ نے اس کامیابی پر پاک فضائیہ کی خدمات کو سراہتے ہوئے ائیر چیف مارشل کی ملازمت جاری رکھنے کا متفقہ فیصلہ کیا۔

واضح رہے کہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو فور اسٹار ائیر فورس افسر ہیں، انہوں نے 19 مارچ 2021 کو اپنے پیشرو ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان سے پاک فضائیہ کی کمان سنبھالی تھی اور وہ پاکستان کے 16ویں چیف آف ایئر اسٹاف ہیں۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!