پیر, جولائی 28, 2025
تازہ ترینچین کا سرحد پار مالیاتی خدمات میں اضافے کے لئے شنگھائی میں...

چین کا سرحد پار مالیاتی خدمات میں اضافے کے لئے شنگھائی میں سہولت مہیا کرنے کا منصوبہ

چین کے مشرقی شہر شنگھائی میں وائٹ منگولیا پلازہ کے اوپر نظارہ گاہ دی اسٹیج کے شیشے پر مہمانوں کا عکس دکھائی دے رہاہے-(شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) چین شنگھائی میں سرحد پار مالیاتی خدمات کو مزید آسان بنانے کے لیے مزید اقدامات کرے گا اور اس مقصد کے لیے شہر کے بین الاقوامی مالیاتی مرکز کے طور پر کردار سے فائدہ اٹھائے گا۔

مرکزی بینک، شنگھائی بلدیاتی حکومت اور دیگر مالیاتی حکام کے مشترکہ طور پر جاری کردہ ایک منصوبے میں  18 اہم اقدامات کا خاکہ پیش کیا گیا ہے جن میں سرحد پار لین دین کو بہتر  بنانا،  زرمبادلہ میں  خطرات سے بچاؤ کو مستحکم کرنا اور برآمدی اداروں کے لئے بیمہ شعبے  کی خدمات میں اضافہ کرنا شامل ہے۔

چین زرمبادلہ کے کاروبار  کے  انتظام اور آپریشن کو مزید بہتر بنائے گا اور کاروباری  گروپس کو شنگھائی میں فنڈ پول قائم کرنے کی ترغیب دے گا تاکہ عالمی فنڈز کا مئوثر آن شور انتظام اور استعمال حاصل کیا جا سکے۔

ملک ڈیجیٹل خدمات فراہم کرنے کی اپنی صلاحیت بڑھانے کےلئے مالیاتی اداروں کو بھی فروغ دے گا اور بلاک چین جیسی ٹیکنالوجیز کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بیرون ملک توسیع کرنے والے کاروباری اداروں کے لئے خدمات کو بہتر بنانے میں ان کی مدد کرے گا۔

منصوبے کے مطابق کراس بارڈر انٹر بینک پیمنٹ سسٹم کی فعالیت اور عالمی دائرہ کار کو بڑھانے اور مزید بینکوں کو اس نظام میں حصہ بنانے  کی ترغیب دینے کی کوششیں کی جائیں گی۔

اس منصوبے میں زرمبادلہ کے خطرات سے بچاؤ کے لیے مختلف مصنوعات اور خدمات تیار کرنے اور چینی کرنسی رین من بی کے سرحد پار استعمال کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے ۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!