اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلسراجیوو میں چینی لوک فن کی نمائش کا آغاز

سراجیوو میں چینی لوک فن کی نمائش کا آغاز

بوسنیا اور ہرزیگووینا کے شہر سراجیوو میں چینی لوک فن کی نمائش میں ایک لڑکی چینی کسان فنکاروں کے بنائے گئے پوسٹ کارڈز دیکھ رہی ہے۔(شِنہوا)

سراجیوو(شِنہوا)بوسنیا اور ہرزیگووینا (بی آئی ایچ) کے شہر سراجیوو میں ’’چینی غیر مادی ورثہ، دنیا بھر میں مشترک” کے عنوان سے ایک چینی لوک فن کی نمائش کا آغاز ہوگیا۔

نارتھ ویسٹ نارمل یونیورسٹی اور یونیورسٹی آف سراجیوو کی جانب سے مشترکہ طور پر منعقد کی جانے والی اس نمائش میں روایتی چینی آرٹ کے تقریباً 60 نمونوں کی نمائش کی گئی، جس میں چینی کسان فنکاروں کے ساتھ ساتھ نارتھ ویسٹ نارمل یونیورسٹی کے اساتذہ اور طلبہ کی تخلیق کردہ پینٹنگز اور کاغذ کی کٹائی کے فن پارے بھی شامل ہیں۔ یہ تقریب اقوام متحدہ کے چینی زبان کے دن کے جشن میں منعقد کی گئی ہے جو 23 اپریل تک جاری رہے گی۔

سراجیوو یونیورسٹی میں کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر ژانگ شوژونگ نے کہا کہ یہ نمائش چین اور بی آئی ایچ کے مابین سفارتی تعلقات کی 30 ویں سالگرہ اور کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ کی 10 ویں سالگرہ کے موقع پر ہورہی ہے، جسے دونوں یونیورسٹیوں نے مشترکہ طور پر شروع کیا ہے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ ثقافتی تبادلوں سے دونوں ممالک کے عوام کے درمیان تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

سراجیوو یونیورسٹی کے وائس ریکٹر دوسانکا بوسکووچ نے کہا کہ یہ چینی لوک فن پارے، جو اکثر کسانوں کے ذریعہ بنائے جاتے ہیں اور زندگی اور خوشی کا جشن مناتے ہیں، ان کا مقامی لوگوں کی طرف سے گرمجوشی سے استقبال کیا جائے گا۔

نارتھ ویسٹ نارمل یونیورسٹی میں اکیڈمی آف فائن آرٹس کے پروفیسر ژانگ گورونگ نے اس بات پر زور دیا کہ فنکارانہ تبادلے ثقافتوں کے درمیان پل کا کام کرتے ہیں۔

نمائش کے علاوہ مختلف مقامی اداروں میں چینی لوک فن پر تعلیمی لیکچرز اور ورکشاپس کا انعقاد کیا جائے گا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!