اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین میں ویکسین اور حفاظتی ٹیکوں میں پیشرفت کے ساتھ صحت عامہ...

چین میں ویکسین اور حفاظتی ٹیکوں میں پیشرفت کے ساتھ صحت عامہ میں بہتری

چین کے مشرقی صوبے ژے جیانگ کے شہر یی وو میں رضاکار(دائیں) کیو آر کوڈ سکین کرکے یمنی تاجر کو اس کی بیٹی کی ویکسین کی رسید حاصل کرنے میں مدد کر رہی ہے-(شِنہوا)

ووہان(شِنہوا)چین نے ویکسین کی تیاری اور حفاظتی ٹیکوں کے شعبے میں نمایاں پیش رفت کی ہے جس کی نشاندہی مقامی طور پر تیار کی جانے والی ویکسینز کی بڑھتی ہوئی فہرست اور صحت عامہ کے قابل ذکر نتائج سے ہوئی ہے۔

یہ کامیابیاں حال ہی میں چین کے وسطی صوبہ ہوبے کے دارالحکومت ووہان میں منعقدہ ” نیشنل ویکسینز اینڈ ہیلتھ کانفرنس 2025″ میں اجاگر کی گئیں جس میں تقریباً 3 ہزار سرکاری طبی حکام اور طبی ماہرین نے شرکت کی۔

گزشتہ برسوں میں چین نے ویکسین کی ٹیکنالوجی میں قابل ذکر پیش رفت کی ہے۔ نمایاں کامیابیوں میں مقامی طور پر تیار کردہ ایچ پی وی اور ایبولا ویکسینز کی کامیاب تیاری کے علاوہ 13 اقسام کے بیکٹیریا کے خلاف نمونیا کی ویکسین اور شنگلز ویکسین شامل ہیں۔

چین کی کئی ویکسینز کو عالمی ادارہ صحت کی پیشگی اہلیت بھی حاصل ہو چکی ہے جس کے تحت وہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو سے منسلک شراکت دار ممالک میں بھی فراہم کی جا رہی ہیں۔

ہوبے صوبے کے صحت کمیشن کے سربراہ وانگ یون فو کے مطابق یہ پیش رفت بنیادی طور پر گھریلو ضروریات پر توجہ مرکوز کرنے سے لے کر ویکسین کی فراہمی کے عالمی نظام میں تیزی سے حصہ ڈالنے تک چین کی ویکسین کی صنعت میں وسیع تبدیلی کو ظاہر کرتی ہے۔

سائنسی جدت کے ساتھ ساتھ چین نے ویکسین کی حفاظت اور قواعد و ضوابط پر بھی بھرپور توجہ دی ہے۔ 2019 میں چین وہ پہلا ملک بنا جس نے جامع ویکسین انتظام کا قانون نافذ کیا جس کے بعد 2023 میں حفاظتی ٹیکوں کے نئے معیارات متعارف کروائے گئے۔

چین کے قومی حفاظتی ٹیکوں کے پروگراموں سے صحت عامہ کے شاندار نتائج حاصل ہوئے ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!