چین کے جنوب مغربی چھونگ چھنگ میں واقع توان جے کون اسٹیشن سے چین۔وسط ایشیا مال بردار ٹرین روانہ ہورہی ہے۔(شِنہوا)
چھونگ چھنگ (شِنہوا) چین کے جنوب مغربی چھونگ چھنگ میں تیار کردہ پولیسٹرچپس سے لدی ایک مال بردار ٹرین ازبکستان کے لئے روانہ ہونے کے ساتھ ہی چھونگ چھنگ سے وسط ایشیائی ممالک کے لئے ایک مال بردار ٹرین راستے کا باضابطہ آغاز ہوگیا۔
توقع ہے کہ یہ ٹرین تقریباً 4 ہزار700 کلومیٹر کا فاصلہ تقریباً 12 دنوں میں طے کرتے ہوئے ازبک دارالحکومت پہنچے گی جو کہ چین سے سنکیانگ میں واقع ہورگوس بندرگاہ سے نکل کر قازقستان سے گزرے گی۔
چائنہ ریلوے چھنگ دو گروپ کمپنی لمیٹڈ کے مطابق ہر ماہ 2 ٹرینیں چھونگ چھنگ سے وسط ایشیا کے لئے روانہ ہوں گی ۔
چائنہ ریلوے چھنگ دو گروپ کمپنی لمیٹڈ کے ایک انجینئر شو مے چھیؤنگ نے شِنہوا کو بتایا کہ اس طرح کی باقاعدہ خدمات تیز کسٹم کلیئرنس، بروقت نقل و حمل اور کم لاگت کو یقینی بنا سکتی ہیں تاکہ بہتر معیار کی سرحد پار نقل و حمل کی ضمانت دی جاسکے۔
یہ بتایا گیا ہے کہ اس ٹرین روٹ سے چھونگ چھنگ اور وسط ایشیا کے درمیان نقل و حمل کا وقت 30 فیصد تک کم ہوجائے گا۔
