اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلغزہ کا 69 فیصد حصہ اسرائیلی نقل مکانی کے احکامات کی زد...

غزہ کا 69 فیصد حصہ اسرائیلی نقل مکانی کے احکامات کی زد میں ہے، اقوام متحدہ

غزہ شہر میں عارضی پناہ گاہ میں خیموں کا منظر-(شِنہوا)

غزہ (شِنہوا) اقوام متحدہ کی مشر ق قریب میں ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی برائے فلسطینی مہاجرین (یو این آر ڈبلیواے) کا کہنا ہے کہ غزہ کی پٹی کا 69 فیصد حصہ اسرائیل کی جانب سے نقل مکانی کے احکامات کی زد میں ہے۔

یو این آر ڈبلیو اے نے ایک اعلامیہ میں کہا ہے کہ اسرائیلی فوج نے 18 مارچ سے 14 اپریل کے درمیان کم از کم 20 نقل مکانی کے احکامات جاری کئے ہیں ۔ ایجنسی اس وقت غزہ بھر میں 115 پناہ گاہیں چلا رہی ہےجہاں 90 ہزار سے زائد بے گھر افراد رہائش پذیر ہیں۔

اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ 18 مارچ کو جنگ بندی کے خاتمے کے بعد سے اب تک تقریباً 4 لاکھ 20 ہزار افراد دوبارہ بے گھر ہوچکے ہیں۔

 اس میں متنبہ کیا گیا ہے کہ اسرائیلی گولہ باری اور 7  ہفتے سے جاری امدادی ناکہ بندی سے غزہ میں پہلے سے سنگینی سے دوچار انسانی صورتحال مزید ابتر ہورہی ہے۔

یو این آر ڈبلیو اے نے جلد جنگ بندی، تمام یرغمالیوں کی رہائی اور غزہ میں انسانی ہمدردی امداد اور تجارتی سامان کی بلا روک ٹوک فراہمی کی ضرورت پر زور دیا۔

اسرائیل نے 2 مارچ سے غزہ میں تمام انسانی ہمدردی امداد کے داخلے پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔ اس کے بعد اس نے 18 مارچ کو حماس کے ساتھ 2 ماہ کی جنگ بندی ختم کرکے علاقے پر مہلک فضائی اور زمینی حملے دوبارہ شروع کردیئے تھے۔

غزہ کے محکمہ صحت نے بتایا ہے کہ اسرائیل کے تازہ حملوں میں اب تک 1 ہزار 827 افراد جاں بحق اور4 ہزار 828 زخمی ہوچکے ہیں جبکہ اکتوبر 2023 میں جنگ شروع ہونے کے بعد سے اب تک اس علاقے میں مرنے والوں کی تعداد 51 ہزار 201 ہوچکی ہے جبکہ 1 لاکھ 16 ہزار 869 زخمی ہوئے ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!