اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینروس کے دارالحکومت میں ’’ماسکو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول‘‘ شروع ہو گیا۔

روس کے دارالحکومت میں ’’ماسکو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول‘‘ شروع ہو گیا۔

روس کے دارالحکومت ماسکو میں 47 ویں ماسکو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول (ایم آئی ایف ایف) کا آغاز جمعرات کے روز ہو گیا ہے۔ فیسٹیول میں اس بار خصوصی طور پر برکس (بی آر آئی سی ایس) فلم پروگرام کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

یہ فیسٹیول 24 اپریل تک جاری رہے گا۔ منتظمین کا کہنا ہے کہ فیسٹیول میں  50 ممالک اور خطوں کی 200 فلمیں نمائش کے لئے پیش کی جائیں گی۔

ایم آئی ایف ایف کے حصے کے طور پر منعقد ہونے والے برکس فلم فیسٹیول میں برکس کے رکن ممالک کی فلمی تخلیقات کو نمایاں کیا جائے گا۔  چین، روس، بھارت، ایران  اور مصر  سمیت دیگر ممالک برکس کے رکن ہیں۔

رواں برس ایم آئی ایف ایف اپنی 90 ویں سالگرہ منا رہا ہے۔ یہ فیسٹیول پہلی بار سال 1935 میں ماسکو میں منعقد کیا گیا تھا۔ سال 1959 سے یہ فلم فیسٹیول ہر سال باقاعدگی سے منعقد ہو رہا ہے۔

’’گولڈن سینٹ جارج‘‘ اس فیسٹیول کا سب سے بڑا اعزاز ہے جو مقابلہ جاتی پروگرام میں بہترین فلم کو دیا جاتا ہے۔

ماسکو سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!