اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچائنہ کوسکو شپنگ نے امریکی الزامات اور پابندیوں کی مخالفت کردی

چائنہ کوسکو شپنگ نے امریکی الزامات اور پابندیوں کی مخالفت کردی

چین کے مشرقی شہر شنگھائی کی یانگ شان بندرگاہ پر چائنہ کوسکو شپنگ کارپوریشن لمیٹڈ کا ایک بحری جہاز شِن شنگھائی لنگرانداز ہے۔(شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) چائنہ کوسکو شپنگ کارپوریشن لمیٹڈ نے کہا کہ وہ چین کے بحری، ترسیل اور جہاز سازی کے شعبوں پر امریکی الزامات اور اس کے نتیجے میں اٹھائے گئے اقدامات کی سختی سے مخالفت کرتی ہے۔

کمپنی نے پیر کے روز ایک بیان میں کہا کہ امریکی اقدام امتیازی اور غلط حقائق پر مبنی ہے۔

کمپنی نے یہ بیان چین کے بحری، ترسیل اور جہاز سازی کے شعبوں میں دفعہ 301 کی تحقیقات کے بعد امریکہ کی عائد کردہ پابندیوں کے ردعمل میں جاری کیا ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ اس طرح کے اقدامات نہ صرف شفاف مسابقت کو تباہ کرکے عالمی بحری صنعت کے معمول کے کام میں رکاوٹ ڈالتے ہیں بلکہ اس کی مستحکم اور پائیدار ترقی کو بھی خطرے سے دوچار کرتے ہیں۔

بیان کے مطابق ان اقدامات سے عالمی صنعتی اور سپلائی چین کی سلامتی، لچک اور منظم آپریشن کو آخرکار نقصان پہنچے گا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!