اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینصارف مصنوعات کی نمائش، چین کے غیر مادی ثقافتی ورثے کی پہچان...

صارف مصنوعات کی نمائش، چین کے غیر مادی ثقافتی ورثے کی پہچان بن گئی

’’ میں اس وقت چین کے جنوبی صوبہ ہینان کے شہر ہائیکو میں منعقد ہونے والی صارف مصنوعات کی 5 ویں عالمی نمائش (سی آئی سی پی ای) کے مرکزی مقام پر موجود ہوں۔

اس نمائش میں نہ صرف دنیا بھر کی جدید ترین مصنوعات اور تخلیقی ڈیزائنز پیش کئے جا رہے ہیں بلکہ نمائش میں آئے مہمانوں کو چین کے بھرپور غیر مادی ثقافتی ورثے کا عملی تجربہ کرنے کی دعوت بھی دی جا رہی ہے۔‘‘

شیابو کڑھائی، چین کے مشرقی صوبہ جیانگشی کی ایک روایتی دستکاری ہے۔

اسے سال 2014 میں ریاستی سطح کے غیر مادی ثقافتی ورثے کی فہرست میں شامل کیا گیا تھا۔

صارف مصنوعات کی عالمی نمائش میں شریک جیانگشی کی ایک کمپنی نے شیابو کڑھائی کی دستکاری کو روزمرہ کی مصنوعات میں شامل کیا ہے۔

ساؤنڈ بائٹ 1 (چینی): ہُو کیونگ، شیابو کڑھائی مصنوعات کی کمپنی، جیانگشی

’’ ہمارے پاس شیابو کڑھائی کے علاوہ بہت سی دیگر ثقافتی اور تخلیقی مصنوعات بھی ہیں۔ ان مصنوعات میں دستی بیگ، پنکھے، ٹوپیاں، دیوار کی  سجاوٹیں اور ملبوسات شامل ہیں۔ ان مصنوعات میں روایتی ہنر کو جدید زندگی کا حصہ بنانے کی کوشش کی گئی ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ نمائش جیسے پلیٹ فارمز کے ذریعے زیادہ سے زیادہ لوگوں کو اس غیر مادی ثقافتی ورثے سے آگاہی ملے گی اور وہ اسے سراہیں گے۔‘‘

اس موقع پر کڑھائی کے نفیس اور خوبصورت فن پاروں کے ساتھ ساتھ ہوانگ ہوالی کا بنا ہوا فرنیچر بھی نمائش کے لئے پیش کیا گیا۔ ہوانگ ہوالی، چین میں لکڑی کی ایک قیمتی قسم سمجھی جاتی ہے۔

ہوانگ ہوالی کا فرنیچر بنانے کی تکنیک کو ہینان میں ایک غیر مادی ثقافتی ورثے کے طور پر تسلیم کیا گیا ہے۔

نمائش کے دوران ہینان پویلین میں رکھی گئی نمایاں اشیاء میں دلکش ہوانگ ہوالی فولڈنگ اسکرین بھی شامل تھی جو لوگوں کی خصوصی توجہ کا مرکز بنی رہی۔

ساؤنڈ بائٹ 2 (چینی): وو مینگ گوانگ، چیئرمین، ہینان گواؤشنگ کلاسیکل فرنیچر کمپنی لمیٹڈ

’’ اس فولڈنگ اسکرین کو مجموعی طور پر 35 کاریگروں نے مل کر بڑی مہارت سے تیار کیا ہے۔ اس کام میں انہیں ایک سال سے زیادہ کا عرصہ لگا ہے۔ سکرین پر نقش و نگاری کے ذریعے ہینان کے 5 مشہور سیاحتی مقامات کو دکھایا گیا ہے۔ فن پارے اور فرنیچر سمیت ہوانگ ہوالی کی بنی متعدد مصنوعات نے صارفین میں مقبولیت حاصل کی ہے۔

ہینان میں فرنیچر بنانے کی ہوانگ ہوالی تکنیک کے وارث کے طور پر میری کوشش ہے کہ اس غیر مادی ثقافتی ورثہ کو دوبارہ زندہ کرنے میں کامیاب ہو جاؤں۔ میں نوجوانوں کو ترغیب دینا چاہوں گا کہ وہ  دستکاری کے اس ہنر کو  زیادہ سے زیادہ سیکھنے کی کوشش کریں۔‘‘

ہائیکو، چین سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!