اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینروایتی چینی طبی مواد کی پیداوار میں مسلسل مستحکم اضافہ

روایتی چینی طبی مواد کی پیداوار میں مسلسل مستحکم اضافہ

چین کے شمالی صوبے ہیبے کے شہر شین ژو  میں واقع روایتی چینی ادویات(ٹی سی ایم) کے ایک دواخانے میں ملازم کام کررہا ہے ۔(شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) چینی زرعی عہدیدار نے کہا ہے کہ چین میں روایتی چینی طبی مواد کی پیداوار نے حالیہ برسوں کے دوران مستحکم ترقی کو برقرار رکھا ہے۔

وزارت زراعت و دیہی امور کی لیو لی ہوا نے جمعہ کے روز کو ایک پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ روایتی چینی ادویات (ٹی سی ایم)کے مواد کی فراہمی کی صلاحیت مسلسل بڑھ رہی ہے۔ چین بھر میں کاشت کردہ رقبہ گزشتہ ایک دہائی میں دوگنا ہوکر اب تقریباً 5کروڑ مو  (33لاکھ 30ہزارہیکٹر) تک پہنچ چکا ہے۔

لیو نے کہاکہ پیداواری  ڈھانچہ بہتر بنایا گیا  اور ملک بھر میں مصدقہ طبی مواد کی مہارت رکھنے والے 7 بڑے علاقے قائم کئے گئے ہیں۔

عہد یدار کا کہنا ہے کہ چین اعلیٰ سطح کے مصدقہ طبی مواد کی پیداوار کے کئی مراکز قائم کرنے، مفید  ٹی سی ایم صنعتی کلسٹرز اور خصوصی قصبوں کی ترقی کو فروغ دینے اور منفرد جڑی بوٹیوں کے طبی برانڈز بنانے کے لئے  کام کرے گا تاکہ ٹی سی ایم صنعت میں  اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دیا جا سکے ۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!