اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین میں 2 ماہ کے دوران غیر مالیاتی بیرون ملک براہ راست...

چین میں 2 ماہ کے دوران غیر مالیاتی بیرون ملک براہ راست سرمایہ کاری میں9.1 فیصد اضافہ

چین میں 2025 کے ابتدائی  2ماہ کے دوران غیر مالیاتی بیرون ملک براہ راست سرمایہ کاری (او ڈی آئی) گزشتہ برس  کی نسبت 9.1 فیصد بڑھ کر 22.97 ارب امریکی ڈالر تک پہنچ گئی۔(شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) چین میں2025 کے ابتدائی  دو ماہ کے دوران غیر مالیاتی بیرونی براہ راست سرمایہ کاری (او ڈی آئی) گزشتہ برس کی نسبت 9.1 فیصد بڑھ کر 22.97 ارب امریکی ڈالر تک پہنچ گئی۔

وزارت تجارت کے اعداد و شمار کے مطابق  جنوری سے فروری کے دوران چینی اداروں کی غیر مالیاتی او ڈی آئی  بیلٹ اینڈ روڈ شراکت دار ممالک میں گزشتہ برس  سے 17.6 فیصد بڑھ کر 5.52 ارب ڈالر تک پہنچ گئی۔

اس دوران چینی اداروں کے بیرون ملک منصوبوں کی آمدنی 18.34 ارب ڈالر رہی جو 5.6 فیصد کم ہے۔نئے معاہدوں کی مالیت  28.7 فیصد  بڑھ کر  35.34 ارب ڈالرز تک پہنچ گئی۔

اس دوران بیلٹ اینڈ روڈ شراکت دار ممالک میں چینی اداروں کے منصوبوں کی آمدنی15.06 ارب ڈالرز رہی جو گزشتہ برس کی نسبت 5.2 فیصد کم ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق ان ممالک میں چینی اداروں کے دستخط کردہ  نئے معاہدوں کی مالیت  30.92 ارب ڈالرز رہی جو 33.7 فیصد زائد ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!