اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینبڑی عالمی کارساز کمپنی کی اعدادوشمار کے سرحد پار بہاؤ کے حوالے...

بڑی عالمی کارساز کمپنی کی اعدادوشمار کے سرحد پار بہاؤ کے حوالے سے چین کی پیشرفت کی تعریف

چین کے مشرقی صوبے آنہوئی کے شہر ہیفے میں ووکس ویگن(انہوئی) آٹوموٹو کمپنی لمیٹڈ کا فضائی منظر۔(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)بڑی کارساز کمپنی ووکس ویگن گروپ چائنہ نے اعدادوشمار کے سرحد پار بہاؤ کے فروغ اور چین میں یورپی یونین(ای یو) کی کاروباری کمپنیوں کے لئے تجارتی ماحول کی بہتری کی خاطر چینی حکومت کی کوششوں کی تعریف کی ہے۔

کمپنی کے ترجمان نے شِنہوا کو تحریری انٹرویو میں کہا کہ ہمیں ملٹی نیشنل کمپنیوں کی فعالیت اور عالمی معیشت کے صحیح انداز میں کام کرنے کے لئے موثر اور محفوظ اعدادوشمار کی روانی کے فروغ کے لئے چینی حکومت کی حالیہ کوششوں پر خوشی ہے۔

ترجمان نے جامع پالیسی فریم ورک متعارف کرانے، صنعت کی وکالت کے لئے حکومت کے تیز ردعمل اور ممالک اور خطوں کے درمیان روابط بہتر بنانے کی کوششوں کو اجاگر کیا۔

گزشتہ ماہ جرمن کمپنی نے سائبر اسپیس ایڈمنسٹریشن آف چائنہ(سی اے سی) کے زیر اہتمام یورپی یونین کی کاروباری کمپنیوں کے لئے سرحد پار اعدادوشمار کی منتقلی کے حوالے سے چین کی پالیسیوں پر ایک پینل میں شرکت کی۔ یہ پروگرام چینی حکومت کی جانب سے گزشتہ سال مارچ میں سرحد پار اعدادوشمار کی روانی کو فروغ دینے اور اس کا معیار قائم کرنے کے لئے ضابطہ متعارف کرانے کے بعد پالیسی بریفنگ اور مشاورتی اجلاسوں کے سلسلے کا حصہ تھا۔

اس ضابطے میں سرحد پار اعدادوشمار کے تحفظ کے جائزوں کے لئے اعلامیے کے معیار کا تعین کیا گیا ہے اور ایسے منظرناموں کی وضاحت کی گئی ہے جو دیگر کلیدی دفعات کے علاوہ متعلقہ سکیورٹی جائزوں سے مستثنیٰ ہیں۔

کمپنی نے چین اور جرمنی بالعموم یورپی یونین کے درمیان سرحد پار کے اعدادوشمار کی روانی کے حوالے سے قائم ہونے والے مذاکراتی نظام کی تعریف کی۔ اس نے گاڑیوں کی صنعت کے لئے سرحد پار اعدادوشمار کی برآمد پر ضابطہ تیار کرنے کے لئے چین کی کوششوں کو سراہا جو چین اور جرمنی کے لئے اہم شعبہ ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!