اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین کے سبسڈی پروگرام سے ڈیجیٹل مصنوعات کی کھپت میں اضافہ

چین کے سبسڈی پروگرام سے ڈیجیٹل مصنوعات کی کھپت میں اضافہ

چین نے نئے اسمارٹ فونز اور دیگر ڈیجیٹل مصنوعات کی خریداری پر سبسڈی کی تفصیلات جاری کردیں۔(شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) وزارت تجارت نے کہا ہے کہ صارفین کی جانب سے خریداری بڑھانے میں اضافے سے متعلق چین کی کوششوں سے رواں سال کا مضبوط آغاز ہوا ہے اور حکومتی سبسڈی کی بدولت ڈیجیٹل مصنوعات کی طلب بڑھی ہے۔

وزارت کے اعداد و شمار کے مطابق 20 جنوری کو پروگرام کے آغاز کے بعد سے 4 کروڑ 20 لاکھ سے زائد صارفین نے اسمارٹ فونز اور دیگر ڈیجیٹل آلات کی خریداری کے لئے سبسڈی کی درخواستیں دی ہیں،اس سے منگل تک مجموعی طور پر 66.95 ارب یوآن (تقریباً 9.33 ارب امریکی ڈالر) کی فروخت ہوئی۔

قومی ادارہ شماریات کے مطابق رواں سال کے ابتدائی 2 ماہ میں مواصلاتی آلات کی خوردہ فروخت 159.4 ارب یوآن تک پہنچ گئی جو گزشتہ برس کی نسبت 26.2 فیصد اضافہ ہے۔

یہ شرح نمو 2024 کے اسی عرصے کے مقابلے میں 10 فیصد پوائنٹس زائد تھی اور اس نے دیگر تمام اشیائے صرف کی کیٹگریز کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

چین نے مقامی کھپت میں اضافے سے متعلق وسیع تر کوششوں کے لئے سبسڈی پروگرام شروع کیا تھا جس کے تحت 6 ہزار یوآن سے کم قیمت والے اسمارٹ فونز، ٹیبلٹس، اسمارٹ واچز یا ریسٹ بینڈز خریدنے والے صارفین قیمت فروخت کا 15 فیصد یا زیادہ سے زیادہ 500 یوآن فی مصنوعات تک سبسڈی حاصل کرسکتے ہیں۔ اس پروگرام کا اطلاق ملکی اور غیر ملکی دونوں برانڈز پر کیا گیا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!