اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلگروپ آف فرینڈز فار پیس یوکرین تنازع میں پیشرفت کو امن کا...

گروپ آف فرینڈز فار پیس یوکرین تنازع میں پیشرفت کو امن کا موقع سمجھتے ہیں،چینی مندوب

اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب فو کانگ نیو یارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹرز میں مشرق وسطیٰ کے بارے میں سلامتی کونسل کی وزارتی سطح کی بریفنگ میں گفتگو کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

اقوام متحدہ(شِنہوا)گروپ آف فرینڈز فار پیس کے ارکان نے یوکرین تنازع کے حوالے سے ہونے والی تازہ ترین پیشرفت کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے عالمی امن کی جانب پیش قدمی کا موقع قرار دیا ہے۔

اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب فو کانگ نے گروپ آف فرینڈز فار پیس کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس میں کہا کہ حالیہ پیشرفت سے ظاہر ہوتا ہے کہ یوکرین کا تنازع ’’ شائد اہم موڑ پر پہنچ رہا ہے‘‘ جہاں توجہ میدان جنگ سے مذاکرات کی میز پر منتقل ہو رہی ہے۔

فو نے گروپ کے ارکان کی جانب سے کہا کہ ہم اس ممکنہ تبدیلی کا خیر مقدم کرتے ہیں اور اسے تنازع کے خاتمے کی جانب نئی پیش قدمی کا موقع سمجھتے ہیں۔ یہ امن کی جانب اہم قدم ہو سکتا ہے جس سے بامعنی اور پائیدار پیشرفت کی راہ ہموار ہوگی۔

فو نے تمام فریقوں اور شراکت داروں پر زور دیا کہ وہ اس موقع کا فائدہ اٹھائیں اور تعمیری طور پر امن بات چیت میں شریک ہوں۔

چینی مندوب نے زور دیا کہ منصفانہ اور دیرپا حل کی تلاش مشترکہ مقصد ہونا چاہئے جو تنازع کے فریقوں کے باہمی خدشات دور کرے اور ایسے امن معاہدے کی جانب لے جائے جو براہ راست ان کے درمیان مذاکرات سے منظور ہو اور انہیں قابل قبول ہو۔ انہوں نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ اقوام متحدہ اس طرح کے سفارتی اقدامات پروان چڑھانے اور کسی امن معاہدے کے نفاذ میں کردار ادا کر سکتا ہے۔

مندوب نے یہ بھی کہا کہ گروپ کے ارکان اس تنازع سے پیدا ہونے والے خطرات اور بحرانوں کے بارے میں فکر مند ہیں جس سے عالمی جنوب سمیت کئی ممالک پر اثرات مرتب ہوئے ہیں۔

چین، برازیل اور عالمی جنوب کے دیگر ممالک نے گزشتہ سال گروپ آف فرینڈز فار پیس قائم کیا تھا جس کا مقصد اقوام متحدہ کے چارٹرکی پاسداری کرنا، سیاسی حل کے لئے اتفاق رائے پروان چڑھانا اور امن کے امکانات کو آگے بڑھانا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!