ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے (ایچ کے ایس اے آر) کے چیف ایگزیکٹو جان لی اور شنگھائی کے میئر گونگ ژینگ تعاون کی یادداشت کا تبادلہ کررہے ہیں۔(شِنہوا)
ہانگ کانگ(شِنہوا)ہانگ کانگ نے برطانوی اور چینی تھنک ٹینکس کی جانب سے شائع ہونے والے مالیاتی مراکز کے انڈیکس میں عالمی سطح پر تیسری اور ایشیا بحرالکاہل خطے میں پہلی پوزیشن برقرار رکھی ہے۔
برطانوی تھنک ٹینک زیڈ/ین گروپ اور شین زین میں چائنہ ڈویلپمنٹ انسٹی ٹیوٹ کی جاری کردہ عالمی مالیاتی مراکز انڈیکس(جی ایف سی آئی) 37 رپورٹ میں دنیا بھر میں مجموعی طور پر 119 مالیاتی مراکز کا جائزہ لیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق ہانگ کانگ کی مجموعی ریٹنگ 11 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 760 ہوگئی جس سے پہلی پوزیشن کے ساتھ فرق کچھ کم ہوا۔
ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے(ایچ کے ایس اے آر) کی حکومت کے ترجمان نے کہا کہ رپورٹ میں ہانگ کانگ کی عالمی مالیاتی مرکز کے طور پر نمایاں حیثیت اور طاقت کو مکمل طور پر تسلیم کیا گیا ہے۔ "انسانی سرمائے”، "بنیادی شہری سہولیات” اور "مالیاتی شعبے کی ترقی” میں ہانگ کانگ کی درجہ بندی عالمی سطح پر دوسرے نمبر پر پہنچ گئی جبکہ ’’کاروباری ماحول‘‘ اور ’’ساکھ اور عمومی‘‘ درجہ بندی عالمی سطح پر تیسرے نمبر پر آ گئی۔
ہانگ کانگ مالیاتی صنعت کے مختلف شعبوں میں بھی پہلے نمبر پر رہا۔ ان میں سے ہانگ کانگ ’’سرمایہ کاری انتظام‘‘،’’انشورنس‘‘ اور ’’مالیات‘‘ میں عالمی سطح پر پہلے نمبر پر رہا اور ’’بینکنگ‘‘ میں عالمی سطح پر تیسرے نمبر پر رہا۔ اس کے علاوہ رپورٹ میں مالیاتی مراکز کی فن ٹیک کی پیشکش کا بھی جائزہ لیا گیا اور ہانگ کانگ کی درجہ بندی مزید 5 درجے بڑھ کر عالمی سطح پر چوتھے نمبر پر پہنچ گئی۔
جی ایف سی آئی رپورٹ 2007 کے بعد سے ہر سال مارچ اور ستمبر میں جاری کی جاتی ہے۔
