اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچینی وزیراعظم کا مستحکم غیر ملکی تجارت اور اعلیٰ سطح کی وسعت...

چینی وزیراعظم کا مستحکم غیر ملکی تجارت اور اعلیٰ سطح کی وسعت کی ضرورت پر زور

چینی وزیراعظم لی چھیانگ چین کے جنوب مشرقی صوبہ فوجیان کے شہر شیامن میں تائیکو (شیامن) ایئرکرافٹ انجینئرنگ کمپنی لمیٹڈ کا دورہ کررہے ہیں۔(شِنہوا)

شیامن(شِنہوا)چین کے وزیراعظم لی چھیانگ نے غیر ملکی تجارت کو مستحکم کرنے کے لئے ابتدا کرنے، اختراعی جذبے کے ساتھ کام کرنے اور اعلیٰ سطح کے کھلے پن میں نئی قوتوں کی تیزرفتار تخلیق پر زور دیا ہے۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن لی چھیانگ نے یہ بات چین کے جنوب مشرقی صوبے فوجیان کے معائنہ جاتی دورے پرکہی۔

چھوان ژو میں کھیلوں کی ملبوسات تیار کرنے والی کمپنی اے این ٹی اے کا دورہ کرتے ہوئے انہوں نے تحقیق اور ترقی میں سرمایہ کاری، برانڈ کی تعمیر اور بہتر مصنوعات کے ذریعے منڈی کی حمایت حاصل کرنے میں زیادہ سے زیادہ کوششیں کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

جِن جیانگ ڈرائی پورٹ پر وزیراعظم نے زمینی بندرگاہوں کی خدمات کو بہتر بنانے اور غیر ملکی تجارتی اداروں  کےلئے زیادہ سے زیادہ مضبوط معاونت فراہم کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔

تائیکو (شیامن) ایئرکرافٹ انجینئرنگ کمپنی لمیٹڈ کے دورے کے موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ چین خدمات کے شعبے کو وسعت دے گا، آزمائشی آزاد تجارتی علاقوں کے کردار سے استفادہ اور زیادہ سازگار کاروباری ماحول پیدا کرے گا اور غیر ملکی سرمایہ کاری والے کاروباری اداروں کو بہتر معاونت فراہم کرے گا۔

دورے کے موقع پر ایک سمپوزیم میں  وزیراعظم لی چھیانگ نے کھلے پن کو وسعت دینے، متنوع منڈیوں کی بھرپور ترقی اور تجارتی ذرائع اور طریقوں میں فعال جدیدیت کے لئے غیر متزلزل کوششوں پر زور دیا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!