اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلعوامی جمہوریہ کوریا کا جدید ترین اینٹی ایئرکرافٹ میزائل سسٹم کا کامیاب...

عوامی جمہوریہ کوریا کا جدید ترین اینٹی ایئرکرافٹ میزائل سسٹم کا کامیاب تجربہ

کورین سنٹرل نیوز ایجنسی (کے سی این اے) کی فراہم کردہ تصویر میں سمندر سے زمین تک مار کرنے والے سٹریٹجک کروز میزائل کا تجربہ دیکھا جاسکتا ہے۔(شِنہوا)

سیول(شِنہوا)کورین سنٹرل نیوز ایجنسی (کے سی این اے) کے مطابق عوامی جمہوریہ کوریا (ڈی پی آر کے) نے  جدید ترین اینٹی ایئرکرافٹ میزائل سسٹم کا تجربہ کیا ہے تاکہ اس نظام کی جامع کارکردگی کا جائزہ لیا جاسکے جس کی متعلقہ اسلحہ صنعت میں بڑے پیمانے پر پیداوار شروع کی گئی تھی۔

کے سی این اے نے جمعہ کے روز اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ اس تجربے سے ثابت ہوا ہے کہ جدید ترین اینٹی ایئرکرافٹ میزائل سسٹم کا تیز جنگی ردعمل فائدہ مند ہے اور مجموعی طور پر ہتھیاروں کا نظام انتہائی قابل بھروسہ ہے۔

ورکرز پارٹی آف کوریا کے جنرل سیکرٹری اور عوامی جمہوریہ کوریا کے ریاستی امور کے صدر کم جونگ ان نے اس تجربے کی نگرانی کرتے ہوئے کہا کہ عوامی جمہوریہ کوریا کی فوج دفاعی ہتھیاروں کے نظام سے لیس ہوگی۔

کے سی این اے نے جمعہ کے روز ایک اور رپورٹ میں کہا کہ جمعرات کو عوامی جمہوریہ کوریا کے اعلیٰ رہنما نے شپ یارڈ کی تعمیر نو اور پیداواری صلاحیت میں توسیع سے متعلق آگاہی کے لئے ایک دورے میں نامفو ڈاک یارڈ کا معائنہ کیا تھا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!