اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین میں محفوظ شدہ پھولوں کے حوالے سے عالمی کانفرنس کا انعقاد

چین میں محفوظ شدہ پھولوں کے حوالے سے عالمی کانفرنس کا انعقاد

چین کے جنوب مغربی صوبے یون نان میں محفوظ شدہ پھولوں کی صنعت پر ایک بین الاقوامی کانفرنس منعقد کی گئی، جو 15 سے 17 مارچ تک جاری رہی ہے۔

اس کانفرنس میں چین، تھائی لینڈ، جاپان اور سری لنکا سمیت 12 ممالک اور خطوں سے 170 سے زائد ماہرین نے شرکت کی ۔ شرکا نے صنعت میں ٹیکنالوجی کی ترقی، عالمی تعاون اور ماحولیاتی تحفظ جیسے اہم موضوعات پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

ساؤنڈ بائٹ 1 (جاپانی): متسومی ناگائی، مستقل ڈائریکٹر، جاپان پریزروڈ فلاور ایسوسی ایشن

’’ چین کے صوبہ یون نان میں کام کرنے والوں نے بے حد خوبصورت محفوظ شدہ پھول تیار کئے ہیں۔ دنیا بھر میں  لوگ ان پھولوں کی موجودگی سے آگاہ ہو رہے ہیں۔ میں چین کے اپنے ہم منصبوں کے ساتھ تکنیکوں کا تبادلہ کرنے اور محفوظ شدہ پھول بنانے کے فن کو فروغ دینے کے لئے تعاون کی منتظر ہوں۔‘‘

ساؤنڈ بائٹ 2 (انگریزی): سونٹرن پپتھسن گچن، صدر، رائل سوسائٹی آف لینڈ اسکیپ آرکیٹیکچر، تھائی لینڈ

’’اس سال چین اور تھائی لینڈ کے درمیان سفارتی تعلقات کی 50 ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔ باہمی فائدے کے لیے تعاون بڑھانے کا ایک مؤثر طریقہ یہ ہے کہ تھائی لینڈ سے ‘ڈوریان’ پھل چین کے شہر کونمنگ بھیجا جائے، جبکہ چین سے پھولوں کے ٹکڑے تھائی لینڈ کو برآمد کیے جائیں۔‘‘

چین میں پھولوں کی پیداوار کا سب سے بڑا علاقہ ہونے کے ناطے صوبہ یون نان نے عالمی سطح پر تحقیقاتی پلیٹ فارمز قائم کئے ہیں۔ یہ پلیٹ فارمز محفوظ شدہ پھولوں کی ٹیکنالوجی کی ترقی اور تجارتی نوعیت میں معاون ثابت ہو رہے ہیں۔

کونمنگ، چین سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!