اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین کا اعلیٰ معیار کی ترقی کا عزم عالمی فوائد کا باعث...

چین کا اعلیٰ معیار کی ترقی کا عزم عالمی فوائد کا باعث ہے، افریقی ماہر

ایتھوپیا کے ایک ماہر نے کہا ہے کہ’’چین نہ صرف اپنے شہریوں، بلکہ عالمی برادری کے لئے بھی معیاری ترقی کو فروغ دینے کے لئے بہت زیادہ سرمایہ کاری کر رہا ہے۔‘‘

ساؤنڈ بائٹ(انگریزی):بیلو ڈیمسی، مشیر، پالیسی اسٹڈیز انسٹیٹیوٹ، ایتھوپیا

’’میں نے بہت سفر کیا ہے۔حالیہ دنوں میں نے چین کےکئی شہروں جیسے، بیجنگ، گوانگ ژو اور ہانگ ژو کے بھی دورے کئےہیں۔ میں نے اس دوران تیز رفتار ٹرین  میں سفر اور بہت سے بلند عمارتیں دیکھیں ہیں۔ چینی معیشت بہت تیزی سے ترقی کر رہی ہے جس کی کئی وجوہات ہیں۔ حکومت بہت سرمایہ کاری کر رہی ہے اور وہاں ایک اعلیٰ سطح کی کھلی معیشت ہے۔چین اور دنیا کے دیگر ممالک کے درمیان روابط مثبت اور ہموار ہیں۔ تجارت، سرمایہ کاری اور مالی بہاؤ کافی متوازن ہیں۔

چین اب مختلف شعبوں میں مصنوعات کے معیار کو بہتر بنانے کے لئے کافی اقدامات اٹھا رہا ہے۔ میں نے ذاتی طور پر چین کو نہ صرف اپنے شہریوں بلکہ عالمی برادری کے لئے بھی معیاری ترقی لانے کے لئے سرمایہ کاری کرتے دیکھا ہے۔آپ اگر عدیس ابابا کی سڑکوں کی طرف دیکھیں تو لوگوں کو چینی گاڑیاں اور الیکٹرک کاریں چلاتے دیکھیں گے۔ چینی مصنوعات ہر طرف غلبہ پاچکی ہیں کیونکہ چین نے معیار لانے کے لئے بہت محنت کی ہے۔‘‘

عدیس ابابا سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!