پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے کہا ہے کہ گرین شرٹ پہن کر نیوزی لینڈ کیخلاف حکمت عملی بنانے کا سوچا نہیں تھا۔
میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے مائیک ہیسن نے کہا کہ اپنے ملک کے خلاف دوسرے ملک کیلئے وفادار ہونا ایک نیا تجربہ ہو گا، 7 سال نیوزی لینڈ کی کوچنگ کے بعد اب میں اس چیلنج کیلئے تیار ہوں، ناشتے کی میز پر جانے پہچانے چہروں سے ملاقات کر کے اچھا لگا۔
انہوں نے کہا کہ میں آج بھی دل سے نیوزی لینڈر ہوں، مگر اس وقت یہ دل پوری طرح پاکستان کے ساتھ ہے۔




