اتوار, فروری 22, 2026
پاکستانطورخم بارڈر پر کارروائی، سمگلنگ کی کوشش ناکام، ٹرک کے ٹائروں سے...

طورخم بارڈر پر کارروائی، سمگلنگ کی کوشش ناکام، ٹرک کے ٹائروں سے ساڑھے 4 کروڑ سے زائد کی چاندی برآمد

طورخم بارڈر پر کسٹم عملے نے سمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ٹرک کے ٹائروں سے 4 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی چاندی برآمد کر لی۔

کلکٹر کسٹم غلام مصطفی کے مطابق برآمد چاندی کا وزن تقریبا 30 کلو ہے جو افغان خاندان کو افغانستان واپس چھوڑ کر آنیوالے ٹرک کے ٹائروں میں بڑی مہارت سے چھپائی گئی تھی تاہم افغانستان سے پاکستان داخلے پر امپورٹ ٹرمینل میں تلاشی کے دوران چاندی برآمد کرلی گئی۔

کلکٹر غلام مصطفی کے مطابق برآمد شدہ چاندی کی مالیت 4 کروڑ 80لاکھ روپے تک ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!