بیجنگ (شِنہوا) چینی حکام نے بڑی موسمیاتی آفات سے نمٹنے کے لئے لیول 4 ہنگا می ردعمل نافذ کر دیا۔
چین کی موسمیاتی انتظامیہ نے کہا ہے کہ ملک کےزیادہ تر شمالی علاقوں میں تیز ہواؤں اور ریت کے طوفان آنے کا امکان ہے، تیز ہواؤں اور ریت کے طوفانوں سے متعلقہ بڑی آفات سے نمٹنے کے لئے لیول 4 ہنگامی ردعمل فعال کر دیا گیا ہے۔
جمعہ کو قومی موسمیاتی مرکز (این ایم سی) نے تیز ہواؤں اور ریت کے طوفانوں کے متعلق یلو انتباہ جاری کیا تھا اس کے ساتھ سردی کی لہر کے متعلق بلیو انتباہ بھی جاری کیا گیا تھا۔
این ایم سی کے مطابق،سنکیانگ، اندرونی منگولیا، گانسو، ننگشیا، چھنگ ہائی، شانشی، چین کے شمالی، شمال مشرقی علاقوں اور شان ڈونگ جزیرہ نما سمیت کئی علاقوں میں تیز ہواؤں کی توقع ہے۔




