بدھ, جنوری 21, 2026
تازہ ترینیوننان کے جنگلات میں ’اسکائی واکر گبن‘ بندروں کی روزمرہ زندگی سامنے...

یوننان کے جنگلات میں ’اسکائی واکر گبن‘ بندروں کی روزمرہ زندگی سامنے آ گئی

چین کے جنوب مغربی صوبہ یوننان کے یِنگ جیانگ کاؤنٹی کے گھنے اور بلند جنگلات میں سائنس دانوں نے ’اسکائی واکر گبن‘ بندروں کے ایک خاندان کی روزمرہ زندگی کو نہایت باریک بینی سے دستاویزی شکل دی ہے۔ لمبے عرصے کی نگرانی اور مشاہدے کے ذریعے تحقیقاتی ٹیم نے اس تین رکنی خاندان کی صبح جاگنے سے لے کر رات کے آرام تک کی سرگرمیوں کو ریکارڈ کیا ہے۔ گویا یہ ایک ’’خاندانی ڈائری‘‘ ہے جو درختوں کی اونچی ٹہنیوں پر گزارے گئے ان کے روزمرہ معمولات کی واضح عکاسی کرتی ہے۔

یہ خاندان روزانہ صبح تقریباً آٹھ بجے کے بعد متحرک ہوتا ہے۔ اس میں والدین اور 2018 میں پیدا ہونے والا ایک کمسن بچہ شامل ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ خوراک کے انتخاب میں بے ترتیب نہیں بلکہ ایک خاص ‘غذائی فہرست’ کے مطابق 116 مختلف درختوں سے خوراک حاصل کرتے ہیں۔

قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ یہ خاندان سہ پہر 3 بج کر 20 منٹ پر اپنی سرگرمیاں روک کر آرام کرنے چلا جاتا ہے۔ اس سے بھی زیادہ دلچسپ بات یہ ہے کہ وہ سونے کے لئے  مخصوص درختوں کا انتخاب کرتے ہیں۔ رات گزارنے کے لئے مستقل استعمال ہونے والے ان چوبیس درختوں کی ’اوور نائٹ ٹری‘ کے طور پر نشاندہی کی گئی ہے۔  یہ اونچے درخت انہیں رات کو محفوظ اور پُرسکون ’’سونے کے کمرے‘‘  کا کام دیتے ہیں۔

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ منظم معمولات اور مخصوص درختوں سے وابستگی اسکائی واکر گبن کی فطری ذہانت کو ظاہر کرتی ہے۔ مستقل ’خوراک والے درخت‘ مؤثر غذائیت کو یقینی بناتے ہیں جبکہ  جن درختوں کو رات گزارنے کے لئے مقرر کیا گیا ہے وہ انہیں تحفظ اور پردہ داری کے ساتھ ساتھ  معمول کے مطابق  پناہ فراہم کرتے ہیں۔

یہ تحقیق خطرے سے دوچار نازک نسل کے تحفظ کے لئے اہم بصیرت فراہم کرتی ہے۔ اس نے جنگلی حیات کے نازک توازن اور ان کی بقا کے لئے استعمال ہونے والی پیچیدہ ماحولیاتی حکمت عملی کو بھی اجاگر کیا ہے۔

یِنگ جیانگ، چین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ٹیکسٹ آن سکرین:

یوننان کے شہر یِنگ جیانگ کے گھنے جنگلات میں اسکائی واکر گبن رہائش پذیر ہیں

سائنسدانوں نے ان بندروں کے روزمرہ معمولات کی مکمل دستاویز تیار کی

تحقیقاتی ٹیم نے صبح بیداری سے رات کے آرام تک کے معمولات ریکارڈ کئے

یہ خاندان والدین اور ایک آٹھ سالہ بچہ گبن پر مشتمل ہے

یہ خوراک کا انتخاب ایک مخصوص ’’غذائی فہرست‘‘ کے مطابق کرتے ہیں

سہ پہر 3 بج کر 20 منٹ پر ان کے آرام کا وقت شروع ہوتا ہے

رات گزارنے کے لئے 24 درختوں کو مستقل ٹھکانہ بنایا گیا ہے

یہ اونچے درخت سونے کےمحفوظ اور پُرسکون کمروں کا کام دیتے ہیں

مخصوص درختوں سے وابستگی اسکائی واکر گبن کی ذہانت کو ظاہر کرتی ہے

یہ تحقیق خطرے سے دوچار نسل کے تحفظ کے لئے بصیرت فراہم کرتی ہے

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!