بدھ, جنوری 21, 2026
تازہ ترینہانگ کانگ ڈیجیٹل اثاثوں کی ترقی کے لئے فعال اور معقول حکمت...

ہانگ کانگ ڈیجیٹل اثاثوں کی ترقی کے لئے فعال اور معقول حکمت عملی پر عمل پیرا

ہانگ کانگ (شِنہوا) ہانگ کانگ ایک عالمی مالیاتی مرکز کے طور پر ڈیجیٹل اثاثوں کی ترقی کے لئے فعال مگر معقول حکمت عملی اختیار کئے ہوئے ہے۔

چین کے ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطے (ایچ کے ایس اے آر) کی حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایک پریس ریلیز کے مطابق یہ بات ایچ کے ایس اے آر کی حکومت کے مالیاتی سیکرٹری پال چھن نے سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم (ڈبلیو ای ایف) کے سالانہ اجلاس کے موقع پر کہی۔

چھن نے کہا کہ ہانگ کانگ مارکیٹ کی ذمہ دار اور پائیدار ترقی کے لئے اس اصول پر عمل کرتا ہے کہ جس طرح کی سرگرمی ہو، اسی کے مطابق رسک اور اسی کے مطابق قانون ہو۔

چھن نے کہا کہ 2023 سے ہانگ کانگ نے ورچوئل اثاثہ جات کی ٹریڈنگ کے 11 پلیٹ فارمز کو لائسنس جاری کئے ہیں اور اس سال کے آخر تک مستحکم سکوں کے لئے لائسنس کا نظام شروع کئے جانے کی توقع ہے۔

چھن نے یہ بھی واضح کیا کہ ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطے کی حکومت اثاثوں کی ڈیجیٹل ٹوکن میں تبدیلی کو فروغ دینے میں قیادت کر رہی ہے، جس میں تقریباً 2.1 ارب امریکی ڈالر مالیت کے تین حصوں میں جاری کئے گئے گرین بانڈز شامل ہیں۔

چھن نے کہا کہ مالیات اور ٹیکنالوجی ایک دوسرے کو مضبوط کرتے ہیں۔ مالیات ٹیکنالوجی کی ترقی کی حمایت اور اس کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ڈیجیٹل اثاثوں جیسی مالیاتی جدتیں نہ صرف مالی خدمات میں شفافیت، کارکردگی، شمولیت اور خطرے کے انتظام کو بہتر بناتی ہیں، بلکہ حقیقی معیشت میں سرمایہ کی زیادہ موثر تقسیم میں بھی مددگار ثابت ہوتی ہیں۔

اجلاس کے دوران چھن کی عالمی تجارتی تنظیم (ڈبلیو ٹی او) کی ڈائریکٹر جنرل نگوزی اوکونجو ایویلا سے ملاقات بھی ہوئی۔ چھن نے کہا کہ ہانگ کانگ اور چین آزادانہ تجارت اور کثیر الجہتی نظام کی پختہ حمایت کرتے ہیں۔ انہوں نے موجودہ عالمی چیلنجز کے تناظر میں اصلاحات کے لئے ڈبلیو ٹی او کی کوششوں کی حمایت کا اظہار کیا، تاکہ بین الاقوامی تجارت میں ابھرتے ہوئے مسائل سے موثر طریقے سے نمٹا جا سکے۔

چھن نے مختلف معیشتوں کے سینئر حکام، بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندوں اور کاروباری رہنماؤں کے ساتھ بھی ملاقاتیں کیں تاکہ انہیں ہانگ کانگ کی تازہ ترین ترقی اور اس کے منفرد فوائد سے آگاہ کیا جا سکے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!