بدھ, جنوری 21, 2026
تازہ ترینچین کے شمال مغربی شہر شی آن میں قدیم خندق کا نظام...

چین کے شمال مغربی شہر شی آن میں قدیم خندق کا نظام 70 سے زائد سال بعد مکمل بحال

شی آن (شِنہوا) چین کے شمال مغربی صوبے شانشی کے دارالحکومت شی آن میں خندق کے آبی نظام کو 70 سے زائد برسوں میں پہلی بار مکمل طور پر ایک دوسرے سے جوڑ دیا گیا ہے جو شہر کی تعمیر نو میں ایک سنگ میل ہے۔

شہری حکومت کے مطابق شی آن ریلوے سٹیشن کے حصے میں 859 میٹر طویل نالی کی مرمت مکمل کر دی گئی ہے، جو شہر کی اہم شہری ترقی اور نکاسی آب کے منصوبوں کا حصہ تھی۔ اس منصوبے نے پرانی نالیوں اور سیلابی پانی کے مسائل جیسے دیرینہ مسائل کا خاتمہ کیا۔

اس حصے میں تعمیراتی کام جنوری 2025 میں شروع ہوا تھا اور اس نے خندق کو جوڑنے کے لئے درکار آخری کڑی فراہم کی۔

یہ خندق تانگ خاندان (904ء) کے اواخر سے تعلق رکھتی ہے اور اسے منگ خاندان (1368-1644) کے دوران حتمی شکل دی گئی تھی۔ اصل میں یہ خندق شہر کی فصیل کے ساتھ مل کر ایک دفاعی نظام بناتی تھی۔ بحالی کی اس آخری کوشش نے اس دائرے کو مکمل کر دیا جس سے یہ "سی- شکل” کے بجائے اب مکمل ”  او-شکل” کے ڈیزائن میں تبدیل ہو گیا ہے۔

سیلاب پر کنٹرول کے علاوہ اس منصوبے سے ریلوے سٹیشن میں 3 ہزار مربع میٹر سے زیادہ کھلے پانی کی سطح اور 50 ہزار مربع میٹر کے ماحولیاتی بحالی کے علاقے شامل ہوئے جس سے سبزے کی جگہ میں 50 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!