بدھ, جنوری 21, 2026
پاکستانبلوچستان، محفوظ سفر کیلئے جعفر ایکسپریس میں جدید سکیورٹی انتظامات مکمل

بلوچستان، محفوظ سفر کیلئے جعفر ایکسپریس میں جدید سکیورٹی انتظامات مکمل

حکومتی کاوشوں سے بلوچستان میں محفوظ سفر کیلئے جعفر ایکسپریس میں جدید سکیورٹی انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔

وفاقی وزیر ریلویز محمد حنیف عباسی نے کوئٹہ میں جعفر ایکسپریس کی سکیورٹی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا اور جعفر ایکسپریس میں جدید ٹیکنالوجی سے لیس بی کے سی بوگی کو موثر اقدام قرار دیا۔

حنیف عباسی نے فول پروف سکیورٹی انتظامات پر پاک فوج اور ایف سی بلوچستان نارتھ کی پیشہ ورانہ کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ جعفر ایکسپریس کو بلوچستان کے مسافروں کیلئے محفوظ، پر اعتماد اور تسلی بخش بنا دیا گیا ہے، مسافروں کے جان و مال کا تحفظ حکومت اور پاک فوج کی اولین ترجیح ہے۔

انکا کہنا تھا کہ ریلوے ٹریکس کی 24گھنٹے نگرانی، جدید کیمروں کی تنصیب اور ٹرین میں مناسب سکیورٹی سٹاف کی دستیابی بھی یقینی بنائی گئی ہے، پاک فوج اور ایف سی بلوچستان کی موثر سیکیورٹی کی بدولت بلوچستان کے عوام کا ریلویز کے سفر پر اعتماد بحال ہو رہا ہے، سکیورٹی فورسز کے بلوچستان میں جدید سکیورٹی اقدامات سے سفری سہولیات کو فروغ مل رہا ہے جبکہ حکومت اور سییورٹی ادارے بلوچستان میں پائیدار امن کیلئے مشترکہ اقدامات جاری رکھے ہوئے ہیں۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!