بدھ, جنوری 21, 2026
انٹرنیشنلگرین لینڈ اور ڈنمارک کی خود مختاری و سالمیت پر کوئی...

گرین لینڈ اور ڈنمارک کی خود مختاری و سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا، صدر یورپی کمیشن

ڈیووس، سوئٹزرلینڈ (شِنہوا) یورپی کمیشن کی صدر ارسولا وان ڈیر لیین نے کہا ہے کہ یورپی یونین گرین لینڈ اور مملکت ڈنمارک کے ساتھ مکمل یکجہتی کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ان کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت ناقابل گفت و شنید ہے۔

ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم کے سالانہ اجلاس میں ایک خصوصی خطاب کے دوران وان ڈیر لیین نے کہا کہ یورپی یونین آرکٹک سلامتی کے لئے پانچ ستونوں پر مشتمل ایک معاونتی پیکیج تیار کر رہی ہے، جس میں گرین لینڈ کی معیشت اور بنیادی ڈھانچے میں سرمایہ کاری اور یورپی برف شکن جہازوں کی دفاعی صلاحیت میں اضافہ شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ پہلا اصول گرین لینڈ اور مملکت ڈنمارک کے ساتھ مکمل یکجہتی ہے، ان کے علاقے کی خود مختاری اور سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا۔

وان ڈیر لیین نے کہا کہ یورپی یونین کا منصوبہ ہے کہ گرین لینڈ کی مقامی معیشت اور انفراسٹرکچر کی مدد کے لئے وہاں بڑے پیمانے پر یورپی سرمایہ کاری کی جائے جبکہ بلاک کے دفاعی اخراجات میں اضافے کو یورپی برف شکن بحری جہازوں  کی صلاحیت اور دیگر آلات کو مضبوط بنانے کے لئے استعمال کیا جائے گا جنہیں آرکٹک کی حفاظت کے لئے ناگزیر سمجھا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یورپ کو "نئے سکیورٹی ڈھانچے اور حقائق” کے مطابق خود کو ڈھالنا ہوگا اور وہ اپنی سکیورٹی حکمت عملی تیار کر رہا ہے جس میں ایک بہتر کردہ آرکٹک حکمت عملی بھی شامل ہے جو اس سال کے آخر میں شائع کی جائے گی۔

انہوں نے کہا  کہ اس کا بنیادی اصول یہ ہوگا کہ یہ خود مختار عوام کا حق ہے کہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کریں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!