بیجنگ (شِنہوا) چینی مین لینڈ کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ اقتصادی تعاون کو مضبوط کرنا اور مربوط ترقی کو فروغ دینا آبنائے تائیوان کے دونوں جانب ہم وطنوں کے مشترکہ مفاد میں ہے۔
تائیوان امور کے دفتر کے ترجمان پھینگ چھنگ این نے یہ بات 2025 میں آبنائے پار تجارتی کارکردگی کے حوالے سے کی۔
آبنائے پار مجموعی تجارتی حجم 314.3 ارب امریکی ڈالر تک پہنچ گیا جس میں مین لینڈ سے تائیوان کو برآمدات میں 11.2 فیصد اضافہ ہوا اور تائیوان سے درآمدات میں 6 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
ترجمان نے کہا کہ 2025 میں تائیوان میں ڈیموکریٹک پروگریسو پارٹی کی جانب سے لگائی گئی پابندیوں کے باوجود آبنائے پار افراد کے تبادلے تقریباً 54 لاکھ 50 ہزار دوروں تک پہنچ گئے جو پچھلے سال کے مقابلے میں 23.6 فیصد زیادہ ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ان میں سے تائیوان کے باشندوں نے مین لینڈ کے 48 لاکھ 90 ہزار دورے کئے جو سالانہ 21.6 فیصد اضافہ ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ ان میں سے 3 لاکھ 6 ہزار 900 افراد پہلی بار مین لینڈ آئے اور نوجوانوں نے 16 لاکھ 80 ہزار سے زائد دوروں میں حصہ لیا۔
پھینگ نے مزید بتایا کہ 15ویں پانچ سالہ منصوبے (2026-2030) کے دوران آبنائے پار اقتصادی تعاون اور مربوط ترقی ایک اعلیٰ سطح تک پہنچے گی جو آبنائے تائیوان کے دونوں جانب ہم وطنوں کے لئے زیادہ فوائد لے کر آئے گی۔




