بدھ, جنوری 21, 2026
انٹرنیشنلخامنہ ای پر حملہ ہوا تو علماء دنیا بھر میں جہاد کا...

خامنہ ای پر حملہ ہوا تو علماء دنیا بھر میں جہاد کا فتوی جاری کرینگے، ایران

ایران نے ایک بار پھر اپنے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کیخلاف کسی بھی ممکنہ امریکی کارروائی پر انتہائی سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے، یہ سخت ردعمل قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی سے متعلق پارلیمانی کمیشن نے اپنے ایک بیان میں دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اگر آیت اللہ خامنہ ای کو نشانہ بنایا گیا تو نہ صرف ایران بلکہ پوری امت مسلمہ اس کیخلاف متحد ہو جائیگی۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ سپریم لیڈر پر حملے کی صورت میں علماء جہاد کا فتوی جاری کرینگے جس کے بعد دنیا کے مختلف حصوں میں موجود اسلام کے سپاہیوں کا بھرپور ردعمل سامنے آئیگا۔

ایرانی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن نے بیان میں کہا ہے کہ دنیا بھر میں موجود اسلام کے سپاہیوں کے ردعمل کی ذمہ داری آیت اللہ خامنہ ای پر حملہ کرنیوالوں پر عائد ہوگی۔

دوسری جانب ایرانی صدر نے بھی اس معاملے پر سخت موقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آیت اللہ خامنہ ای پر کوئی بھی حملہ مکمل اور ہمہ گیر جنگ کا سبب بن جائیگا، ایسے کسی بھی اقدام کے نتائج صرف خطے تک محدود نہیں رہیں گے بلکہ اس سے عالمی سطح پر عدم استحکام پیدا ہو سکتا ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!