امریکی فوج نے کیریبین سمندر میں وینزویلا کے ساتویں تیل بردار جہاز کو ضبط کرلیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی فوج نے تیل بردار جہاز کو قبضے میں لینا صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے وینزویلا کے تیل پر کنٹرول حاصل کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے، یہ ساتواں جہاز ہے جسے گزشتہ ایک ماہ کے دوران امریکی فوج نے قبضے میں لیا ہے۔
امریکی سدرن کمانڈ نے کہا ہے کہ موٹر ویسل ساگیٹانامی اس جہاز کو بغیر کسی مزاحمت کے روک کر تحویل میں لیا گیا ہے۔
حکام نے کہا ہے کہ ان کارروائیوں کا مقصد ان جہازوں کو روکنا ہے جو امریکی پابندیوں کے باوجود وینزویلا سے تیل لیکر جا رہے ہیں۔




