ہیڈلائن:
چین:امریکی نوجوانوں کا چھونگ چھنگ اسٹیل ویل عجائب گھر کا دورہ
جھلکیاں:
چھونگ چھنگ کا اسٹیل ویل عجائب گھر کسی غیر ملکی فوجی شخصیت کے نام پر قائم چین کا واحد میوزیم ہے۔جمعہ کے روز ایلون یونیورسٹی امریکہ کے اساتذہ اور طلباء کے گروپ نے اس عجائب گھر کا دورہ کیا اور اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ آئیے اس کی مزید تفصیل اس ویڈیو میں جانتے ہیں۔
شاٹ لسٹ:
1۔چھونگ چھنگ اسٹیل ویل عجائب گھر کے دورے پر آئے امریکی ایلون یونیورسٹی کے اساتذہ اور طلباءکے گروپ کے مناظر
2۔ساؤنڈبائٹ(انگریزی): کاٹھن گاندھی،طالب علم، ایلون یونیورسٹی
تفصیلی خبر:
ایلون یونیورسٹی امریکہ کے 12 امریکی طلباء اور دو اساتذہ کے گروپ نے جمعہ کے روز چین کے جنوب مغربی شہر چھونگ چھنگ کے ’اسٹیل ویل میوزیم‘ کا دورہ کیا ہے۔
سال 2025 کو جاپانی جارحیت اور عالمی فسطائیت کے خلاف جنگ میں چینی عوام کی فتح کی 80ویں سالگرہ کے طور پر منا یا جا رہا ہے۔
چھونگ چھنگ اسٹیل ویل عجائب گھر کا نام سابق امریکی جنرل جوزف اسٹیل ویل کے نام پر رکھا گیا ہے۔جوزف اسٹیل ویل نے دوسری جنگ عظیم کے دوران جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوام کی مدد کی تھی۔
چھونگ چھنگ میں اسٹیل ویل کی سابقہ رہائش گاہ میں واقع عجائب گھر میں بہت ساری نمائشیں رکھی گئی ہیں۔یہ نمائشی سامان جنگ کے دوران چینی اور امریکی عوام کے درمیان تاریخ اور دوستی کو تازہ کرتا ہے۔یہ کسی غیر ملکی فوجی شخصیت کے نام پر قائم چین کا واحد میوزیم ہے۔
ساؤنڈبائٹ (انگریزی): کاٹھن گاندھی،طالب علم، ایلون یونیورسٹی
’’میرے لئے جنرل اسٹیل ویل کی تاریخ اور زندگی کے بارے میں جاننا سب سے زیادہ متاثر کن بات ہے۔میں سمجھتا ہوں کہ جنرل اسٹیل ویل چینی ثقافت کو سمجھنے میں کامیاب ہوئے اور اس دوران وہ پورے ملک کا ایک لازمی حصہ اور دوست بن گئے۔ ایسی چیز جس کے بارے میں خصوصاً امریکہ میں زیادہ بات نہیں کی جاتی، واقعی یہ ایک حوصلہ افزا ءبات ہے۔‘‘
چھونگ چھنگ، چین سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link