چین کے مشرقی صوبے شان ڈونگ کے شہر وی فانگ کے ضلع فانگ ژی کے گاؤں وانگ جیا ژوآنگ ژی میں واقع ایک پتنگ ساز کارخانے کی ورکشاپ میں خواتین محنت کش پتنگ تیار کررہی ہیں۔ (شِنہوا)
بیجنگ (شِنہوا) چین میں 2024 کے دوران استغاثہ نے محنت کشوں کے واجبات ادا نہ کرنے پر 1 ہزار 866 افراد کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جو گزشتہ برس کے مقابلے میں 7.3 فیصد زیادہ ہے۔
اعلیٰ عوامی استغاثہ نے منگل کے روز کہا کہ استغاثہ نے گزشتہ برس 24 کروڑ 40 لاکھ یوآن (تقریباً 3 کروڑ 36 لاکھ امریکی ڈالر) سے زائد کے غیر ادا شدہ معاوضے کامیابی سے واپس حاصل کئے۔
اعلیٰ عوامی عدالت نے گزشتہ سال نومبر سے ملک گیر مہم کا آغاز کیا تھا تاکہ مہاجر محنت کشوں کو ان کی صحیح تنخواہ ملے اور وہ بہار تہوار منانے اپنے اہلخانہ کے پاس جاسکیں۔
