چین کے شین ژو 19 کا خلا باز سونگ لنگ دونگ مدار میں زیر گردش چینی خلائی سٹیشن کے باہر سرگرمیاں انجام دے رہا ہے-(شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)چین کے مدار میں زیر گردش خلائی سٹیشن پر موجود شین ژو-19 کے عملے نے منگل کی شب ایک بج کر 12 منٹ (بیجنگ وقت مطابق) پر خلائی سٹیشن سے باہر اپنے مشن کی دوسری سرگرمی مکمل کرلی۔
چین کے انسان بردار خلائی ادارے کے مطابق خلا بازوں کائی شو ژے، سونگ لنگ دونگ اور وانگ ہاؤ زے نے خلائی ملبے سے تحفظ کے آلات نصب کئے۔ انہوں نے خلائی سٹیشن سے باہر معائنے سمیت متعدد امور مکمل کرنے کے لئے 8.5 گھنٹے تک کام کیا۔ ان کی مدد خلائی سٹیشن کے روبوٹک شاخ اور زمین پر موجود ایک ٹیم نے کی۔
عملے کے 2 ارکان کائی اور سونگ خلائی چہل قدمی کے فرائض انجام دینے کے بعد وین تھیان لیب ماڈیول میں بحفاظت لوٹ آئے۔
عملے نے 17 دسمبر 2024 کو اپنی پہلی خلائی چہل قدمی مکمل کرنے کے بعد کئی امور انجام دیئے جن میں خلائی سٹیشن کے سامان کا معائنہ اور دیکھ بھال، پورے نظام پر دباؤ کی ہنگامی مشقیں اور خلائی سٹیشن سے باہر دوسری سرگرمی کی تیاری شامل تھی۔
ادارےکا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنے خلائی سفر کا تقریباً نصف حصہ مکمل کرلیا ہے اور مدار میں بڑی تعداد میں سائنسی اور ٹیکنالوجی تکنیکی تجربات کئے ہیں۔ اپنی مصروفیات کے دوران وہ آمدہ موسم بہارتہوارکا استقبال بھی کریں گے ۔ اسے عام طو پرنیا چینی قمری سال بھی کہا جاتا ہے۔
