بیلجئم کے شہربرسلز میں عالمی تجارتی تنظیم کی عمارت کے داخلی دروازے کامنظر-(شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)چین کی وزارت تجارت نے یورپی یونین (ای یو) کی جانب سے تخلیقی حقوق کے تنازعات کے متعلق چین کے عدالتی فیصلے کے خلاف عالمی تجارتی تنظیم (ڈبلیو ٹی او) میں درج کرائی گئی شکایت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
چین کی وزارت نے اس معاملے پر میڈیا کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے ایک آن لائن بیان میں کہا ہے کہ چین کو 20 جنوری کو یورپی یونین سے مشاورت کی درخواست موصول ہوئی تھی۔
وزارت نے کہا کہ چین نے ڈبلیو ٹی او کے قوانین اور اس کے الحاق کے وعدوں پر سختی سے عمل کیا ہے اور حقوق دانش کی ملکیت کے تحفظ سے متعلق قانون سازی اور نفاذ کو مسلسل بہتر بنایا ہے اور اس کی کامیابیوں کو وسیع پیمانے پر تسلیم کیا گیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ چین اور یورپی یونین کے درمیان ملکیت دانش کے معاملات کے لئے رابطے ہمیشہ کھلے رہے ہیں اور اس بات پر زور دیا کہ چین ڈبلیو ٹی او کے قوانین کے مطابق آئندہ کے معاملات کو حل کرےگا اور اپنے جائز حقوق اور مفادات کا تحفظ کرےگا۔
