اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینہاربن 2025 ایشیائی سرمائی کھیلوں کے لئے مختص ایکسپریس سروس کا آغاز

ہاربن 2025 ایشیائی سرمائی کھیلوں کے لئے مختص ایکسپریس سروس کا آغاز

چین کے ہاربن اور یابولی میں رابطہ قائم کرنے والی تیز رفتار ٹرین ڈی 8003  دیکھی جاسکتی ہے۔(شِنہوا)

ہاربن (شِنہوا) چین کے شہر ہاربن سے پیر کی صبح 11 بجے ایک ٹرین ڈی 8003 یابولی مغربی اسٹیشن کے لئے روانہ ہوئی جس کے ساتھ ہی ہاربن میں 9 ویں ایشیائی سرمائی کھیلوں کے لئے مختص ایکسپریس ریلوے لائن کا بھی باضابطہ آغاز ہوگیا۔

ہاربن 2025 کے لئے ایکسپریس سروس میں ہاربن اور یابولی مغربی اسٹیشن کے درمیان 6 تیز رفتار ٹرینیں شامل ہیں۔ اس میں ہاربن اور یابولی جنوبی اسٹیشن میں رابطہ قائم کرنے والی 6 معمول کی ٹرینیں بھی شامل ہیں۔ یہ سروس کھیلوں کے دوران مسافروں کی طلب میں متوقع اضافے کو پورا کرنے کے لئے شروع کی گئی ہے ۔ ایشیائی سرمائی کھیل 7 سے 14 فروری تک منعقد ہوں گے۔

اس وقت یابولی مغربی  اسٹیشن سے گزرنے والی کل 51 تیز رفتار ٹرینوں کا شیڈول ترتیب دیا گیا ہے جو 7 منٹ کے وقفے سے چلیں گی۔اس سے ہاربن اور یابولی ویسٹ کے درمیان سفر کا تیز ترین وقت صرف ایک گھنٹے سے تھوڑا زیادہ رہ گیا ہے۔

معمول کی 12 ٹرینیں بھی یابولی اسٹیشن پر رکتی ہیں ۔ ہاربن 2025 کے لئے نقل و حمل کی صلاحیت میں مزید اضافے کے حوالے سے بیجنگ اور یابولی جنوبی اسٹیشن کے درمیان ایک نئی براہ راست لائن بھی متعارف کرائی گئی ہے۔

چائنہ ریلوے ہاربن گروپ کے عملے کے ایک رکن سن جیا ہوئی کے مطابق  نئی شروع کردہ ٹرینیں جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہیں جو انتہائی سرد موسم میں بھی خد مات فراہم کر تی ہیں ۔ ان کے کیبن کو کارکردگی اور آرام دونوں کو بہتر بنانے کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

سن نے وضاحت کی کہ ٹرینوں میں مسافروں کی مختلف نوعیت کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے زیادہ گنجائش اور برف کے کھیلوں کے سامان کے لئے مخصوص جگہ بھی موجود ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!