اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلچین کے زلزلہ زدہ شی زانگ کے لئے یخ بستہ سردی میں...

چین کے زلزلہ زدہ شی زانگ کے لئے یخ بستہ سردی میں گرمجوشی سے امداد

چین کے جنوب مغربی شی زانگ خودمختار علاقے کے شہر شی گازے کی ڈنگری کاؤنٹی کے چھمکو ٹاؤن شپ میں شی زانگ فائر بریگیڈ کا بھیجا گیا شاور ٹرک(دائیں)، جس سے رہائشی گرم شاور لے سکیں گے-(شِنہوا)

لہاسا(شِنہوا)یے شے اور اس کے چھوٹے بھائی نے چین کے جنوب مغربی شی زانگ خودمختار علاقے کی زلزلے سے متاثرہ لنازے کاؤنٹی میں اپنے ٹرک سے 3 ٹن گائے کا گوبر اتارتے ہوئے سکون کی لہر محسوس کی۔

جنوری کے آغاز میں شی گازے شہر کی ڈنگری کاؤنٹی میں 6.8 شدت کے زلزلے سے 126 افراد ہلاک اور ہزاروں گھر تباہ ہوگئے۔ لنازے سمیت اطراف کی کئی کاؤنٹیاں بھی متاثر ہوئیں۔

سطح سمندر سے 4 ہزار میٹر بلندی پر واقع زلزلہ زدہ علاقہ اپنے سخت ترین موسمی حالات کا سامنا کر رہا ہے۔مقامی افراد کھانا پکانے اور گرم کرنے کے لئے روایتی طور پر گائے اور بھیڑ کے گوبر پر انحصار کرتے ہیں۔

ضرورت مندوں کی مدد کے لئے زلزلے کے مرکز سے 200 کلومیٹر دور یے شے اور اس کے بھائی کے آبائی قصبے ساگا کاؤنٹی نے زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں سامان عطیہ کرنے کا اہتمام کیا۔

ان بھائیوں نے رضاکارانہ طور پرامدادی ٹیم میں بطور ٹرانسپورٹر شمولیت اختیار کی۔

اب تک ساگا کاؤنٹی نے گائے اور بھیڑ کے گوبر سمیت 240 ٹن وزن کے 13 ہزار سے زائد ایندھن کے تھیلے عطیہ کئے ہیں۔

علاقائی حکومت کے قائم مقام چیئرمین گاما سیڈین نے کہا کہ شی زانگ تباہی کے بعد امدادی کام جاری رکھےگا۔ زلزلے سے متاثرہ افراد کے محفوظ اور گرم موسم سرما کے لئے عارضی اور مرحلہ وار آبادکاری مربوط بنائی جائے گی۔

16 جنوری تک خود مختار علاقے کے زلزلے کے امدادی ہیڈکوارٹر نے 9 ہزار 525 چولہے نصب کئے،2 لاکھ 59 ہزار 700 سے زائد لحاف اور کمبل تقسیم کئے اور 759 ٹن ایندھن پہنچایا۔

آفت میں صرف حکومت کی طرف سے ہی امداد نہیں کی جا رہی۔عام افراد بھی زلزلے سے متاثرہ علاقے میں گرم سامان بھیجنے میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!