اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلجنگ بندی کے دوسرے روز امدادی سامان کے323 ٹرک غزہ بھیج دیئے،...

جنگ بندی کے دوسرے روز امدادی سامان کے323 ٹرک غزہ بھیج دیئے، مصر

غزہ کی پٹی کے جنوبی شہر رفح میں امداد سے لدے ایک ٹرک کے اطراف لوگ جمع ہیں-(شِنہوا)

قاہرہ(شِنہوا)مصر کے ریاستی اطلاعاتی ادارے (ایس آئی ایس) نے کہا ہے کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کے دوسرے دن 323 امدادی ٹرک جنگ زدہ غزہ پہنچے۔

ایک بیان میں ادارے نے کہا کہ انسانی امداد کے 310 ٹرک اور ایندھن سے لدے 13 ٹرک  رفح سرحد کو عبور کرتے ہوئے اسرائیل کے زیر نگرانی العوجا اور کرم ابو سالم سرحد کے ذریعے غزہ میں داخل ہوئے۔

دریں اثنا فلسطینی غیر سرکاری تنظیموں کے نیٹ ورک کے غزہ میں مقیم ڈائریکٹر امجد شاوا نے کہا کہ غزہ میں داخل ہونے والے سینکڑوں امدادی ٹرک اسرائیلی پابندیوں کی وجہ سے کئی ماہ سے مصر کی سرحد پر پھنسے ہوئے ہیں۔

امجد شاوا نے شِنہوا کو بتایا کہ امداد کی تقسیم کو اقوام متحدہ کے اداروں کے ساتھ مربوط کیا جا رہا ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ یہ سب سے زیادہ ضرورت مندوں تک پہنچے۔

امجد شاوا نے کہا کہ طویل تاخیر کی وجہ سے امداد میں کمی آئی ہے، جس سے غزہ کی آبادی خاص طور پر غذائی قلت کا شکار بچوں کو ضروری خدمات فراہم کرنے کے لئے انسانی تنظیموں پر اضافی دباؤ پڑا ہے۔

اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ، جس کا پہلا مرحلہ 42 دنوں پر محیط ہے، بدھ کے روز مصر، قطر اور امریکہ کی ثالثی کے ذریعے طے پایا۔ اس جنگ بندی معاہدے پر اطلاق اتوار سے جاری ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!